شیطان کے چیلے — Page 464
460 19۔امام مہدی کے ظہور کے زمانہ میں یا جوج ماجوج ، دو بڑی طاقتوں کی طرف سے آسمان کی طرف تیر ( خلائی گاڑیاں میزائل وغیرہ) پھینکے جائیں گے۔” فيرمون بنشابهم الى السماء۔“ ( ترمذی۔ابواب الفتن۔باب ذکر الہ جال۔مطبوعہ دہلی ) ترجمہ: وہ اپنے تیروں کو آسمان کی طرف پھینکیں گے۔20۔اس کا ظہور عیسائیت کے عروج کے زمانہ میں ہوگا۔جس کو روحانی قوتوں سے وہ پامال کر دے گا۔وو ” يكسر الصليب ويقتل الخنزير ـ “ ( بخاری۔کتاب الانبیاء۔باب نزول عیسی ) -21۔اس زمانہ میں دجال ظاہر ہو گا۔اور وہ امت مسلمہ کو سخت نقصان پہنچائے گا۔وغیرہ وغیرہ الغرض قرآن و احادیث نبویہ میں بیان شدہ علامات نے چودھویں صدی میں ظاہر ہو کر یہ گواہی دے دی کہ وہی زمانہ اور وہی ساعت ہے جب اس موعود مسیح اور معہود مہدی نے ظاہر ہونا تھا۔(3) حدیث کسوف و خسوف کے صحیح معنے را شد علی اور اس کا پیر حدیث کے معنوں میں تحریف“ کے عنوان کے تحت لکھتے ہیں : مرز اصاحب حدیث کی کتاب دار قطنی سے نقل کرتے ہوئے رقمطراز ہیں: امام محمد باقر فرماتے ہیں: ان لمهدينا ايتين لم تكونا منذ خلق السموت والارض ينكسف القمر لاول ليلته من رمضان وتنكسف الشمس في النصف منه“ (روحانی خزائن جلد 22 صفحه (202) ترجمه (از مرزا صاحب) ” ہمارے مہدی کے لئے دونشان ہیں اور جب سے کہ زمین و آسمان خدا نے پیدا کیا دو نشان کسی اور مامور اور مرسل اور رسول کے وقت میں ظاہر نہیں ہوئے اور وہ نشان یہ ہیں کہ چاند کا اپنی مقررہ راتوں میں سے پہلی رات میں اور سورج کا اپنے مقررہ دنوں میں سے بیچ کے دن میں رمضان کے مہینہ میں گرہن ہوگا۔(روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 132) اصل : حدیث اور اس کا ترجمہ:۔