شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 435 of 670

شیطان کے چیلے — Page 435

433 یہ تحریر اسی کتاب میں کل مسلم “ والی تحریر سے بہت پہلے درج ہے۔پھر اس تحریر کے بعد بھی آپ نے جب ملکہ معظمہ کو اسلام کی طرف بلایا تو اس کے عہد حکومت میں بسنے والے تمام مسلمانوں کے بارہ میں لکھا: ” وفي آخر کلامی انصح لک یا قیصرة خالصاً لله وهو ان المسلمين عضدک الخاص ولهم فی ملکک خصوصيّة تفهمينها فانظري الى المسلمين بنظر خاص و قری اعيـنـهـم والـفـى بيـن قـلـوبهـم واجعلى اكثرهم من الذين يقربون التفضيل التفضيل، التخصيص التخصيص وفي هذه بركات ومصالح - ارضيهم فانک ولات ارضهم وداريهم فـانـک نـزلــت بــدارهم و اتاك الله ملكهم الذى امروا فيه قريباً من الف سنة مما تعدون - فاشکری ربّک و تصدّقی عليهم فانّ الله يحب الذين يتصدقون “ آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 536،535) ترجمہ:۔اے ملکہ قیصرہ ! اب میں آخر میں آپ کو محض اللہ نصیحت کرتا ہوں کہ مسلمانان ہند تیرے خاص بازو ہیں اور ان کو تیری بادشاہت میں خصوصیت حاصل ہے، اس لئے تجھے چاہئے کہ مسلمانوں پر خاص نظر عنایت رکھے اور ان کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائے اور ان کی تالیف قلوب کرے اور ان میں سے اکثر کو مقربین میں سے بنالے ان کو ترجیح دے اور ان سے خاص سلوک کرے۔اس میں تیرے لئے بڑی برکتیں اور فوائد ہوں گے ان کو راضی کر کہ تو ان کی زمین میں آئی ہے۔ان کی خاطر و مدارت کر کہ تو ان کے گھر آئی ہے اور اللہ نے تجھے ان کا وہ ملک عطا کیا ہے جس میں تقریباً ایک ہزار سال تک وہ حکومت کر چکے ہیں پس اپنے رب کا شکر کر اور ان پر صدقہ کر۔اللہ تعالیٰ صدقہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔علاوہ ازیں اسی کتاب کے آخر میں جو آپ نے اشتہار دیا اس میں بھی مسلمانوں کو ” مسلمانوں کی اولاد اور اسلام کے شرفاء کی ذریت تحریر فرمایا ہے۔وغیرہ وغیرہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیر بحث تحریر سے اگر مخالفین جماعت عامتہ المسلمین مراد لیتے ہیں تو ایسی صورت میں ان مذکورہ بالا دوسری تحریروں کی روشنی میں اس کے اچھے معنے ہی ہوں گے۔کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک ہی جگہ، ایک ہی گروہ کے لئے دو الگ الگ مفہوم پیش کئے جا رہے ہوں۔نیز جب لغت بھی