شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 411 of 670

شیطان کے چیلے — Page 411

409 کی طرح استعمال کریں اللہ کی تائید سے کبھی سرفراز نہیں ہو سکتے۔“ (روز نامہ تسنیم لاہور 2 جولائی 1955 صفحہ 3 کالم 5،4) کیا ان دل دہلا دینے والے فتاویٰ کی موجودگی میں احمدیوں پر کوئی دور کی بھی گنجائش اس اعتراض کی باقی رہ جاتی ہے کہ وہ مذکورہ بالا فرقوں کے ائمہ کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ آج کل کے علماء کا فیصلہ تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ اگر مسلمانی باقی رکھنی ہے تو نماز چھوڑ دوور نہ جس کے پیچھے نماز پڑھو گے پکے کافر اور جہنمی قرار دیئے جاؤ گے۔ایک بچے کی راہ یہ رہ گئی تھی کہ کسی کے پیچھے بھی نماز نہ پڑھی جائے۔تو احمدیوں پر یہ راہ بھی بند کر دی گئی اور یہ فتویٰ بھی دے دیا گیا کہ جو کسی دوسرے فرقہ کے پیچھے نماز نہ پڑھے وہ بھی کافر اور غیر مسلم اقلیت پڑھے تب کا فر نہ پڑھے تب کا فر۔آخر کوئی جائے تو کہاں جائے؟ یہ ماحول ہے جس میں راشد علی اور اس کے پیر کو یہ سو بھی ہے کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے قائد اعظم کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔نہ ان کی کوئی دلیل ہے نہ تگ۔ہر طرف تضاد اور بیہودہ سرائی ہے اس کے سوا ان کے عناد اور بغض میں کوئی حقیقت نہیں۔اور سوائے شر پھیلانے کے ان کی کوئی نیت نہیں۔بد گفتنم ز نوع عبادت شمرده اند در چشم شاں پلید تر از هرمز قرم اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاہ دار کآخرکنند دعوای حبّ پیمبرم (ازالہ اوہام ) P ترجمہ :۔ان لوگوں نے مجھے برا کہنا عبادت سمجھ رکھا ہے۔ان کی نظر میں میں ہر کذاب سے زیادہ پلید ہوں۔