شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 401 of 670

شیطان کے چیلے — Page 401

399 آپ چاہیں تو مجھے اسلامی ملک کا کا فروز یر سمجھ لیں یا کا فرملک کا مسلمان وزیر “ ( بے لگام کتاب ) اس کے جواب میں عرض ہے کہ جماعت احمد یہ اس معاملہ میں ایک مظلوم جماعت ہے جس پر شروع ہی سے علماء حضرات نے فتوے لگارکھے ہیں۔چنانچہ 1892ء میں مولوی نذیرحسین صاحب دہلوی نے بانی سلسلہ احمدیہ کے متعلق فتوی دیا کہ نہ اس کو ابتداء سلام کریں اور نہ اس کے پیچھے اقتداء کریں۔“ مولوی محمد حسین بٹالوی نے فتویٰ دیا کہ (اشاعۃ السنہ - جلد 13 نمبر 6 صفحہ 85) قادیانی کے مرید رہنا اور مسلمانوں کا امام بننا دونوں با ہم ضدّین ہیں یہ جمع نہیں ہوسکتیں۔“ ( شرعی فیصلہ - صفحہ 31) مولوی رشید احمد گنگوہی نے فتویٰ دیا کہ اس کو اور اس کے اتباع کو امام بنانا حرام ہے۔“ ( شرعی فیصلہ صفحہ 31) مولوی ثناء اللہ امرتسری نے فتویٰ دیا کہ وو ” اس کے خلف نماز جائز نہیں۔“ مولوی عبدالسمیع بدایونی نے فتوی دیا کہ (فتوی شریعت غزاء - صفحه 9) کسی مرزائی کے پیچھے نماز ہرگز جائز نہیں۔مرزائیوں کے پیچھے نماز پڑھنا ایسا ہی ہے جیسا ہندوؤں اور یہود و نصاریٰ کے پیچھے۔مرزائیوں کو نماز پڑھنے یا دیگر مذہبی احکام ادا کرنے کے لئے اہلسنت والجماعت اور اہل اسلام اپنی مسجدوں میں ہرگز نہ آنے دیں۔“ (صاعقه ربانی برفتنہ قادیانی صفحہ 9 مطبوعہ 1892ء) مولوی عبدالرحمن بہاری نے فتویٰ دیا کہ ” اس کے اور اس کے متبعین کے پیچھے نماز محض باطل و مردود ہے۔ان کی امامت ایسی ہے جیسے کسی یہودی کی امامت۔“ مفتی محمد عبد اللہ ٹونکی لاہور نے فتوی دیا کہ ( فتوی شریعت غراء۔صفحہ 4) ’ اس کے اور اس کے مریدوں کے پیچھے اقتداء ہرگز درست نہیں۔“ ( شرعی فیصلہ - صفحہ 25) مولوی عبد الجبار عمر پوری نے فتویٰ دیا کہ