شیطان کے چیلے — Page 400
محمد علی دوسرا احمد 398 (حوالہ مذکورہ بالا ) احمدیت ہی حقیقی اسلام ہے جیسا کہ شارح مشکوۃ اور عظیم حنفی امام ملا علی القاری نے کئی سو سال پہلے یہ خبر دی تھی کہ " و الفرقة الناجية هم اهل السِّنّة البيضاء المحمدية والطريقة النقية الاحمدية “ (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد اول صفحہ 248۔مطبوعہ مکتبہ میمنیہ مصر ) یعنی ناجی فرقہ وہ ہے جو روشن سنت محمدیہ اور پاکیزہ طریقہ احمدیہ پر قائم ہوگا۔ہے۔66 پس احمدیت الگ امت نہیں بلکہ حقیقی اسلام ہے۔(3) صرف وہ اور ان کے پیروکار مسلمان راشد علی اور اس کا پیر لکھتے ہیں کہ صرف وہ اور ان کے پیرو کار مسلمان قرار پائے۔باقی جہنمی و حرامی قرار دیئے گئے۔“ ان کے اس جھوٹ کا تفصیلی جواب ” باب نمبر 1۔دعاوی پر اعتراضات کے جواب میں گذر چکا (4) وو نماز، نماز جنازہ اور مناکحت وغیرہ میں علیحدگی را شد علی اور اس کے پیر نے اس سے آگے لکھا ہے کہ " مرزا صاحب کا حکم تھا کہ ان کے ماننے والے نہ تو کسی غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھیں نہ ان سے شادی کریں اور نہ غیر احمدی کی نماز جنازہ میں شریک ہوں۔یہی وجہ تھی کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی نماز جنازہ میں اس وقت کے وزیر خارجہ ظفر اللہ خان قادیانی شریک نہیں ہوا بلکہ غیر مسلم مندوبین کے ساتھ بیٹھا رہا۔جب اخبار والوں نے وجہ پوچھی تو کہا "