شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 389 of 670

شیطان کے چیلے — Page 389

387 چاہتا ہے۔" ایسے ہی دیگر آیات قرآنیہ اپنے چیلوں کو سنا سنا کر گورنمنٹ سے جنگ کرنے کے لئے مستعد کرنا (شہادت قرآنی۔صفحہ 20 مطبوعہ 1905 ء اسلامیہ ٹیم پر لیس لاہور ) مخالفین کے ان تاثرات کو بڑی سنجیدگی سے لیا گیا چنانچہ اس زمانہ کا واحد انگریزی اخبار جو نہایت مؤقر سمجھا جاتا تھا اور بڑی دیر تک چلتا رہا۔یعنی ” سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور اس میں ایک اداریہ شائع ہوا۔جس میں انگریز قوم کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف بھڑ کا یا گیا اور حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ یہ نہایت خطرناک آدمی ہے اس کی باتوں میں نہ آئیں اس کی صلح پسندی صرف ظاہری ہے ورنہ یہ انگریزی حکومت کو تباہ و برباد کر کے رکھ دے گا۔یہ تو تم لوگوں کا کردار رہا ہے کہ ایک طرف حکومت کی چاپلوسی کرتے رہے اس کی خوشامد میں کر کر کے اس کے آگے کاسہ گدائی پھیلاتے رہے اور دوسری طرف حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور جب خدا تعالیٰ کے مامور کے سامنے ناکام و نامرادر ہے تو حکومت وقت کو ان کے خلاف بھڑکانے کے لئے جھوٹی اور خلاف واقعہ شکایتیں کرنے لگے۔تمہاری ان شکایتوں اور پر انگیخت کارروائیوں پر اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی پوزیشن صاف کرنے کے لئے ایک کچی اور حق بات کی تو تم اپنی چاپلوسیوں اور خوشامدوں کے طوق اتار کر ان کے گلے میں ڈالنے کی کوشش کرنے لگے۔پس یہ ہے تمہاری شکل اور یہ ہے تمہارا کردار، جو تمہارے جھوٹا ہونے کا کھلا کھلا ثبوت ہے۔را شد علی لکھتا ہے (4) خود کاشتہ پودا "I am the "Self-implanted and Self-cultivated seedling" of the British Government" (Roohani Khazaain۔Vol11 P۔147) (Beware۔۔۔۔۔۔) میں حکومت برطانیہ کا خود کاشتہ پودا ہوں“