شیطان کے چیلے — Page 353
351 (6) حضرت امام حسین کی تو ہین کے الزام کا جواب راشد علی اور اس کے پیر نے اپنی ” بے لگام کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی درج ذیل عبارت اور اس شعر کو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی توہین کے الزام کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ لکھ کر حضرت امام حسین کی توہین کی ہے کہ وو ” اے قوم شیعہ اس پر اصرار مت کرو کہ حسین تمہارا نجی ہے کیونکہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ آج تم میں ایک (مرزا صاحب) ہے کہ حسین سے بڑھ کر ہے۔“ کر بلائیست سیر ہر آنم صد حسین است در گریبانم در نشین صفحه 287 مجموعه کلام مرز اغلام قادیانی۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 477) قارئین کرام ! راشد علی اور اس کے پیر کی یہ ایسی ہی بدیانتی ہے جیسے کوئی سورۃ النساء کی آیت نمبر 44 کا یہ پہلا حصہ۔لَا تَقْرَبُوا الصَّلوۃ تو پڑھ دے کہ نماز کے قریب نہ جاؤ اور اگلے حصہ وَأَنْتُمْ سگاری کے ذکر کو چھوڑ دے۔یہ شعر جو راشد علی اور اس کے پیر نے یہاں اعتراض کے طور پر پیش کیا ہے اس سے پہلے اشعار کا مضمون عشق الہی کی کیفیات پر مشتمل ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا ہے کہ آپ بھی ان کشتگانِ حب خدا میں شامل ہیں اور اس زمانہ میں اس کا رزار عشق کے قتل ہیں۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں: بالخصوص آن سخن که از خاصیت دارد اندریس دلدار اسرار دلدار کی وہ باتیں جو اسرار کے طور پر عشق پیدا کرنے والی خاصیت اپنے اندر رکھتی ہیں