شیطان کے چیلے — Page 336
334 ہم لوگ جس حالت میں حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا سچا نبی اور نیک اور راستباز مانتے ہیں تو پھر کیونکر ہمارے قلم سے ان کی شان میں سخت الفاظ نکل سکتے ہیں۔“ (کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 119) ” ہم اس بات کے لئے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا سچا اور پاک اور راستباز نبی مانیں اور ان کی نبوت پر ایمان لاویں۔سو ہماری کسی کتاب میں کوئی ایسا لفظ بھی نہیں ہے جو ان کی شان بزرگ کے برخلاف ہو۔اور اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ دھو کہ کھانے والا اور جھوٹا ہے۔“ 14 صفحہ 228)۔( ایام الصلح نائیٹیل پہنچ۔روحانی خزائن جلد و مسیح خدا کے نہایت پیارے اور نیک بندوں میں سے ہے اور ان میں سے ہے جو خدا کے برگزیدہ لوگ ہیں اور ان میں سے ہے جن کو خدا اپنے ہاتھ سے صاف کرتا اور اپنے نور کے سایہ کے نیچے رکھتا ہے لیکن جیسا کہ گمان کیا گیا ہے خدا نہیں ہے۔ہاں خدا سے واصل ہے اور ان کا ملوں میں سے ہے جو تھوڑے تحفہ قیصریہ ، روحانی خزائن جلد 12 صفحه (272) ہیں۔۔" حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کے ایک بزرگ نبی ہیں اور بلاشبہ عیسی مسیح خدا کا پیارا ،خدا کا برگزیدہ اور دنیا کا نور اور ہدایت کا آفتاب اور جناب الہی کا مقرب اور اس کے تخت کے نزدیک مقام رکھتا ہے اور کروڑ ہا انسان جو اس سے سچی محبت رکھتے ہیں اور اس کی وصیتوں پر چلتے ہیں اور اس کی ہدایات کے کار بند ہیں وہ جہنم سے نجات پائیں گے۔(ضمیمہ رسالہ گورنمنٹ انگریزی اور جہاد۔روحانی خزائن جلد نمبر 17 صفحہ 26) میں اس کو اپنا ایک بھائی سمجھتا ہوں اور میں نے اسے بارہا دیکھا ہے ایک بار میں نے اور مسیح نے دو ایک ہی پیالہ میں گائے کا گوشت کھایا تھا۔اس لئے میں اور وہ ایک ہی جو ہر کے دوٹکڑے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 330)۔میں نے بار ہا عیسی علیہ السلام کو خواب میں دیکھا اور بار ہاکشفی حالت میں ملاقات ہوئی۔اور ایک ہی خوان میں میرے ساتھ اس نے کھایا اور ایک دفعہ میں نے اس کو دیکھا اور اس فتنہ کے بارے میں پوچھا جس میں اس کی قوم مبتلا ہوگئی ہے۔پس اس پر دہشت غالب ہوگئی اور خدا تعالیٰ کی عظمت کا اس نے ذکر کیا