شیطان کے چیلے — Page 312
311 (16) بدترین جھوٹے ہیں۔محمد رسول اللہ ہونے ، آپ کے برابر ہونے اور آخری نبی ہونے کا دعویٰ صل الله Mirza Ghulam claims to be Mohmmad Mirza is equal to Holy prophet Mohmmad Claims to be the final prophet۔صلى الله صلى الله ان عناوین کے تحت اپنے رسالہ (Ghulam Vs Master) میں راشد علی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مختلف تحریرات درج کی ہیں اور اپنے تبصروں کے ساتھ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صرف محمد رسول اللہ ﷺہ ہونے کا ہی نہیں بلکہ خاتم الانبیاء ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے (نعوذ باللہ ) معزز قارئین! راشد علی نے یہاں بھی بڑی بے باکی سے بہت بڑا افتراء کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان تحریروں کا نہ وہ مطلب ہے جو راشد علی از راه دجل وافتراء آپ کی طرف منسوب کرتا ہے اور نہ ہی جماعت احمد یہ وہ عقائد رکھتی ہے۔جیسا کہ پہلے بھی بروز وغیرہ کی بحث میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ اول تو یہ بات بالکل جھوٹ ہے کہ احمدی ، اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد ﷺ کے بنفسہ دوبارہ دنیا میں آنے کے قائل ہیں۔دوسرے یہ بات بھی قطعی جھوٹ ہے کہ اگر معنوی بعثت مراد لی جائے تو دوسرے مسلمان محمد رسول اللہ ﷺ کے معنوی طور پر دوبارہ آنے کے قائل نہیں۔یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔جہاں تک بنفسہ آنحضرت ﷺ کے دوبارہ آنے کا سوال ہے، تو نہ دوسرے مسلمان اس کے قائل ہیں اور نہ احمدی اس کے قائل ہیں۔اگر کسی پرانے رسول کا بنفسہ آنے کا کوئی قائل ہے تو خود راشد علی