شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 304 of 670

شیطان کے چیلے — Page 304

303 (14) رسول اللہ ﷺ کے زندہ معجزات مشک اور عنبر آنحضرت ﷺ کی توہین کے الزام کے تحت را شد علی اور اس کا بیر، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ” نزول اسیح “ سے حسب ذیل عبارت درج کرتے ہیں۔اس جگہ اکثر گذشتہ نبیوں کی نسبت بہت زیادہ منجزات اور پیشگوئیاں موجود ہیں بلکہ بعض گذشتہ انبیاء علیہم السلام کی معجزات اور پیش گوئیوں سے کچھ نسبت ہی نہیں اور نیز ان کی پیشگوئیوں اور معجزات اس وقت محض بطور قصوں اور کہانیوں کے ہیں۔مگر یہ منجزات ( یعنی مرزا صاحب کے نام نہاد منجزات ) ہزار ہا لوگوں کے لئے واقعات چشم دید ہیں قصے تو ہندوؤں کے پاس بھی کچھ کم نہیں۔قصوں کو پیش کرنا تو ایسا ہے جیسا کہ ایک گوبر کا انبار مشک اور عنبر کے مقابل پر نزول المسیح۔روحانی خزائن۔جلد 18 صفحہ 460) ( لاحول ولا قوة الا بلا۔براہ کرم نوٹ فرمائیے کس توہین آمیز انداز میں قرآن پاک کے واقعات کا اپنے قصوں سے موازنہ کیا جارہا ہے ! ) ( نقل بمطابق اصل از " بے لگام کتاب) بددیانتی اور عبارت تراشی تو ان جھوٹے پیر ومرید کی گھٹی میں رچی ہوئی ہے انہوں نے اس جگہ اکثر“ سے لیکر چشم دید ہیں، تک عبارت ایک جگہ سے اٹھائی ہے اور قصے تو ہندوؤں سے لے کر کے مقابل پر تک کی عبارت دوسری جگہ سے اور دونوں کو ایسے دجل کے ساتھ جوڑ دیا ہے کہ عام قاری کو ان کی یہودیانہ تحریف کا پتہ نہیں چلتا۔ان کے اس قبیح فعل سے ہر قاری اندازہ کرسکتا ہے کہ وہ نہ صرف بدیانتی کرتے ہیں بلکہ عوام الناس کو بھی چکھے دیتے ہیں۔جس عبارت کو محترف ومبدل کر کے انہوں نے اعتراض اٹھایا ہے وہ ملاحظہ فرمائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: وو جیسا کہ وحی تمام انبیاء علیھم السلام کی آدم سے لے کر آنحضرت له تیک از قبیل اضغاث احلام وحدیث النفس نہیں ہے ایسا ہی یہ وحی بھی ان شبہات سے پاک اور منز ہ ہے اور اگر کہو کہ اس وحی کے