شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 8 of 670

شیطان کے چیلے — Page 8

8 (2) جس نے مہدی کی تکذیب کی اس نے کفر کیا را شد علی نے اپنی کتاب ”Ghulam Vs Master “ کے صفحہ 30 پر، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب حقیقۃ الوحی میں سے ایک سوال اور اس کے جواب پر مشتمل اقتباس میں سے کچھ کا انگریزی ترجمہ لکھ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کلمہ گو مسلمانوں کو کا فرقرار دیا ہے۔راشد علی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مکمل جواب پیش کرنے کی بجائے صرف چند سطور ہی تحریر کی ہیں اس لئے ہم وہ مکمل جواب ہدیہ قارئین کریں گے۔لیکن اس سے پہلے ایک وضاحت ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ۔در حقیقت امت محمدیہ کے تمام بڑے بڑے فرقے باوجود اس کے کہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کلمہ گو بھی مسلمان ہیں اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی صداقت کے قائل ہیں پھر بھی دیگر وجوہات اور اختلافات عقائد کی بناء پر ایک دوسرے پر فتوے لگاتے ہیں۔جبکہ احمدی جب دوسرے مسلمانوں پر کفر کا فتوی لگاتے ہیں تو محض اس بناء پر کہ وہ خود حضرت مرزا صاحب کو آپ کے دعاوی کی بناء پر کافر قرار دیتے ہیں۔اور حدیث نبوی کی رو سے ایک مسلمان جب دوسرے مسلمان کو کافر قرار دے تو یہ کفر اسی پر الٹ آتا ہے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: " ايما رجل مسلم كفر رجلاً مسلماً فان كان كافر او الا كان هو الكافر (سنن ابی داؤد۔کتاب السنه ) یعنی جب کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو کا فرٹھہرائے تو اس کی بجائے وہ خود کا فر ہو جاتا ہے پس عقلاً ونقلاً احمدیوں کے لئے کوئی اور راہ ہی باقی نہیں رہتی کہ وہ جس کو خدا کا بھیجا ہوا امام تسلیم کرتے ہیں، اس کی تکفیر کرنے والے کو کافر قرار نہ دیں۔یہ کوئی غلط بات دوسروں کی طرف منسوب نہیں کی جا رہی۔یہ ایسی بات ہے جس پر دوسرے خود فخر کرتے ہیں کہ وہ اس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام پر کفر کا