شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 7 of 670

شیطان کے چیلے — Page 7

7 کی ہے: وكـلـهـا نـعـوت ليست اعلاماً محضة لمجرد التعريف بل اسماء مشتقة من صفات قائمة به توجب المدح والكمال (ايضا) کہ یہ ( اسماء العمی ) محض نام ہی نہیں بلکہ در حقیقت سب کے سب ہی صفات ہیں اور ایسی صفات سے مشتق ہیں کہ جن کی بناء پر آپ کی مدح اور کمال کا ثبوت ملتا ہے۔ہم نے یہاں نمونہ چند اسمائے مبارکہ قارئین کی خدمت میں پیش کئے ہیں جبکہ ہمارے آقا ومولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ لے جامع جمیع صفات الہیہ ہیں۔آپ کے یہ اسماء آپ کے دعاوی کی صداقت اور عظمت اور رفعت شان کے آئینہ دار ہیں۔پس ہم راشد علی اور اس کے پیر کی تعلی کو انہیں پر الٹا کر یہ سوال کرتے ہیں کہ اس کے مطابق کیا ان کے نزدیک آنحضرت ﷺ کے بکثرت نام یا دعاوی آپ کو (نعوذ باللہ، نعوذ باللہ ) جھوٹا ثابت کرتے ہیں؟ ہمارا جواب تو یہ ہے کہ نہیں ہرگز نہیں۔خدا کی قسم ہرگز نہیں۔بلکہ آپ کا ایک ایک نام اور ایک ایک دعوئی آپ کی بلندشان کی عکاسی کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ہاں راشد علی اور۔اس کے پیر نے یقیناً ایک ایسی اختراع کی ہے جو خود انہیں ایک مرتبہ نہیں ، ہزار ہزار مرتبہ جھوٹا ثابت کرتی ہے۔اس شخص سے بڑا احمق کون ہوسکتا ہے جو اسی شاخ کو کاٹے جس پر وہ خود بیٹھا ہو یا جو عناد اور دشمنی میں اندھا ہو کر دوسرے پر حملہ کرتے ہوئے اپنے ہی پیاروں کا خون کر دے۔ان پیر ومرید کے دل میں اگر حب پیغمبر ﷺ کا ایک ذرہ بھی ہوتا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حملہ کرنے سے پہلے یہ سوچتے کہ کہیں ان کے حملہ کی زد ہمارے آقاو مولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر تو نہیں پڑتی؟ ان کے حملوں کی جو طرز ہے اس کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ نہ تو نعوذ باللہ خدا تعالیٰ کی ذات ان سے بچ سکتی ہے اور نہ ہی کوئی اور ہستی۔