شیطان کے چیلے — Page 291
290 پھر اسی کتاب میں امام مہدی کی یہ شان بھی بیان کی گئی ہے کہ ياتي بذخيرة الانبياء “ 66 ( بحارالانوار جلد 13 - باب ماورد من اخبار اللہ ) کہ وہ اپنے ساتھ انبیاء علیہم السلام کا ذخیرہ لے کر آئے گا یعنی ان کے مجموعہ کی صورت میں آئے گا۔پس ملا حظہ فرمائیں کہ یہ پیشگوئی اور امام مہدی کی علامت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زیر بحث بیان ، آیت قرآنی وَإِذَا الرُّسُلُ أفتت کے کس قدر مطابق اور کس قدر قریب ہے مگر سچائی کے دشمنوں کے لئے قابل اعتراض ہے۔یاللعجب !! (10) کیا رسول اللہ ﷺ آخری نبی نہیں ہیں؟ را شد علی نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کتاب ازالہ اوہام میں فرمایا ہے کہ "Hazrat Rasool -e- Akram is not the last and final Messenger of God۔" ( Beware۔۔۔۔) اس بارہ میں ہم قبل ازیں ” ترجمہ و معانی میں تحریف“ کے عنوان (ii) کے تحت سیر حاصل بحث کر آئے ہیں۔یہاں صرف اتنا عرض ہے کہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بالکل ایسا نہیں فرمایا بلکہ آپ نے اپنی کتب میں عربی ، اردو اور فارسی زبان میں نظم میں بھی اور نثر میں بھی یہ بدلائل قومیہ یہ ثابت فرمایا ہے کہ آنحضرت مقام و مرتبہ کے لحاظ سے بھی آخری نبی ہیں اور شریعت کے لحاظ سے بھی۔یہی وہ درست عقیدہ ہے جو امت کے بزرگانِ سلف کا بھی تھا۔جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پوری منطق اور عرفان کے ساتھ ثابت فرمایا ہے اسی سے آنحضرت ﷺ کا روحانی کمال اور بلند مقام ومرتبہ ثابت ہوتا ہے جیسا کہ حضرت