شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 290 of 670

شیطان کے چیلے — Page 290

289 ' کا تب الحروف نے حضرت والد ماجد کی روح کو آنحضرت ﷺ کی روح مبارک کے سائے (ضمن ) میں لینے کی کیفیت کے بارے میں دریافت کیا تو فرمانے لگے یوں محسوس ہوتا تھا، گویا میرا وجود 66 آنحضرت ﷺ کے وجود سے مل کر ایک ہو گیا ہے۔خارج میں میرے وجود کی کوئی الگ حیثیت نہیں تھی۔“ (انفاس العارفین۔اردو۔صفحہ 103 - از حضرت شاہ ولی اللہ ترجمہ سید محمد فاروق القادری ایم اے ناشر المعارف گنج بخش روڈ لا ہور ) پھر فرماتے ہیں کہ میرے چچا حضرت شیخ ابوالرضا محمد رضی نے فرمایا کہ حضرت پیغمبر ﷺ کو میں نے خواب میں دیکھا جیسے مجھے اپنی ذات مبارک کے ساتھ اس انداز سے قرب واتصال بخشا کہ جیسے ہم متحد الوجود ہو گئے ہیں اور اپنے آپ کو آنحضرت ﷺ کا عین پایا۔(انفاس العارفین - صفحہ 192 - حصہ دوم در حالات شیخ ابوالرضا محمد ) راشد علی اور اس کے پیر کو چاہئے کہ جس دریدہ دہانی سے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر گندے حملے کرتے ہیں امت کے ان بزرگوں پر بھی کر کے دکھا ئیں تا کہ معلوم ہو سکے کہ وہ ان حملوں میں کس حد تک سنجیدہ ہیں۔باقی رہا اعتراض دیگر انبیاء علیہم السلام کے ناموں کے ملنے پر اور ان کے مظہر ہونے پر تو اس کا کچھ جواب تو راشد علی اور اس کے پیر کے پیش کردہ عنوان ” متوازی امت“ کے تحت آچکا ہے۔اب مزید عرض ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس امت کے وہی موعود مسیح اور مہدی معہود ہیں جن کے بارہ میں قرآنِ کریم فرماتا ہے۔وَإِذَا الرُّسُلُ اقْتَت (المرسلت :12 ) کہ اس وقت تمام رسول ایک وقت مقررہ پر ا کٹھے کئے جائیں گے۔اسی وجہ سے حضرت امام باقر کو ، جو اہلِ بیت نبوی میں سے تھے اور مسلمانوں کے مسلمہ آئمہ میں سے تھے، خدا تعالیٰ نے امام مہدی کے حالات سے جب آگاہی بخشی تو آپ نے اس کے بارہ میں فرمایا کہ وہ جب آئے گا تو اعلان کرے گا کہ ”اے لوگو! اگر تم میں سے کوئی ابراہیم اور اسمعیل کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ میں ہی ابراہیم اور اسمعیل ہوں اور اگر تم میں سے کوئی موسی اور یوشع کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ میں ہی موسیٰ اور یوشع ہوں اور اگر تم میں سے کوئی محمد ﷺ کو اور امیر المومنین کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ محمد مصطفیٰ ﷺے اور 66 امیر المومنین میں ہی ہوں۔“ ( بحارالانوار از محمد تقی محمد باقر مجلسی جلد 13 صفحہ 202۔مطبوعہ ایران )