شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 287 of 670

شیطان کے چیلے — Page 287

286 ہیں وہ اپنے کشف کے رو سے ان کو موضوع قرار دیتے ہیں اور بعض حدیثیں جو محد ثین کے نزدیک موضوع ہیں وہ ان کی نسبت اپنے کشف کی شہادت سے صحت کا یقین رکھتے ہیں۔پس جبکہ یہ بات ہے تو پھر وہ جو سیح موعود اور حکم ہونے کا دعوی کرتا ہے کیوں مولوی صاحب اس پر اس قدر ناراض ہیں کہ اس کا کشف دوسروں کے کشف کے برابر بھی نہیں مانتے حالانکہ وہ قرآن کے مطابق ہے جب قرآن و کشف کا تظاہر ہو گیا بلکہ بعض حدیثوں نے بھی اس کی تائید کی تو پھر تو اس کے قول کو قبول کرنا چاہئے ورنہ مسیح موعود کا نام حکم رکھنا کیا ضمیمہ نزول مسیح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 137 1397 ) فائدہ امت میں آنے والے مسیح موعود کا مقام و مرتبہ تو بہت بلند ہے۔اس پر خدا تعالی کی وحی پر راشد علی چیں بجیں ہے لیکن ادھر مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب نے تو احادیث کی چھان پھٹک کی بناء بزرگانِ امت کے کشوف پر ہی رکھدی ہے۔نہ صرف یہ بلکہ اس اصول سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خود اپنے اختیار سے مہدی کے بارہ میں ساری احادیث کور د بھی کر دیا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : بھی تھوڑے دن گزرے ہیں کہ مولوی محمد حسین صاحب نے سرکار انگریزی کو مہدی کے بارے میں ایک کتاب پیش کر کے خوش کر دیا ہے جس میں لکھا ہے کہ مہدی کے بارے میں کوئی حدیث صحیح ثابت نہیں ہوئی اور زمین کا انعام بھی پایا ہے معلوم نہیں کہ کس صلہ میں۔مگر خدمت تو یہی ہے کہ مہدی کے وجود پر قلم نسخ پھیر دیا ہے۔“ ضمیمه نزول مسیح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 136) را شد علی نے از راہ تلبیس ، سیاق و سباق سے الگ کر کے صرف اس تحریر کو لیا ہے جو اس کے زعم میں اعتراض کے قابل تھی۔اگر اس میں ذرہ برابر بھی دیانتداری ہوتی تو اپنے بزرگوں کے کارناموں کو دیکھ کر شرم کرتا نہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراض۔(9) تمام نبیوں کا مظہر ہونے پر اعتراض راشد علی اور اس کے پیر نے اپنی ” بے لگام کتاب میں فریب و افتراء کی ایک اور ادا کا اظہار