شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 282 of 670

شیطان کے چیلے — Page 282

281 نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ بات میرے خیال تک میں نہ آئی کہ میں یہ شعر (آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شاں میں ) کہہ کر حضرت افضل الرسل کے مقابل میں کسی کو لا رہا ہوں۔بلکہ میں نے تو یہ کہا کہ محمد مکا نزول ہوا یعنی بعثت ثانیہ اور یہ تمام احمدیوں کا عقیدہ ہے کہ نہ تو تناسخ صحیح ہے نہ دوسرے جسم میں روح کا حلول بلکہ نزول سے مراد اس کی روحانیت کا ظہور ہے اور جو کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَلآخِرَةُ خَيرٌ لكَ مين الأولى۔ہر آنے والے دن میں تیری شان پہلے سے زیادہ نمایاں اور افزوں ہوگی۔بوجہ درودشریف اور اعمال حسنہ امت محمدیہ جن کا ثواب جیسا کہ عمل کرنے والے کے نام لکھا جاتا ہے ویسا ہی محترک و معلم کے نام بھی۔اس لئے کچھ شک نہیں کہ نبی کریم ﷺ کی شان ہر وقت بڑھ رہی ہے اور بڑھتی رہے گی اور خدا کے وسیع خزانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں پس میں نے صرف یہی کہا کہ یہ سیدنا محمد مصطفیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کی برکات و فیوض کا نزول پھر ہو رہا ہے اور آپ کے اترنے سے یہی مراد ہو سکتی ہے اور آپ کی شان پہلے سے بھی بڑھ کر ظاہر ہورہی ہے۔اس شعر میں کسی دوسرے وجود کا مطلق ذکر نہیں ہے بلکہ اسی نظم میں آخری شعریہ ہے۔غلام احمد مختار ہو کر یہ رتبہ تو نے پایا ہے جہاں میں یعنی حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام نے جو رتبہ مسیح موعود ہونے کا پایا ہے وہ حضرت احمد مجتبی محمد مصطفیٰ کی غلامی کے طفیل اور ان کی اتباع کا نتیجہ ہے۔“ ( الفضل 13 اگست 1944 ء ) ظاہر ہے کہ یہ مفہوم قابل اعتراض نہیں۔حضرت قاضی صاحب کے اس بیان کی صداقت آپ کے دوسرے کلام سے بھی ظاہر ہے۔آپ فرماتے ہیں۔اک پیامی وعظ کرتا تھا ہمارا میرزا امتی تھا یا مجدد اس سے بڑھ کر کچھ نہ تھا وه ه مسیح و مہدی موعود ہوں جس کے لئے نبی اللہ ہے فرمان محمد مصطفى ان اشعار میں آپ نے بڑے صاف لفظوں میں یہ بیان فرمایا ہے کہ آپ کے نزدیک حضرت مسیح