شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page xxiv of 670

شیطان کے چیلے — Page xxiv

پس راشد علی اور اس کے پیر سید عبدالحفیظ کے لئے مباہلہ نے تو ہر لحاظ سے لعنت کے سامان کئے ہوئے ہیں۔وہ اپنی آنکھوں سے جماعت کی دن دونی رات چوگنی ترقی کو اسی طرح دیکھتے رہیں گے جس طرح بلا استثناء ہر معاندِ احمدیت نے دیکھا۔اسی طرح انشاء اللہ ان کا انجام بھی مذکورہ بالا آیات میں بیان شدہ تقدیر کے مطابق ہی ہوگا۔سوائے اس کے کہ وہ تو بہ کے دروازہ میں داخل ہو جائیں لیکن یاد رکھیں کہ مرنے کے بعد توبہ کا دروازہ بند ہو جاتا ہے۔☆ راشد علی اور اس کے پیر نے الیاس ستار کے پمفلٹ بھی اپنے لٹریچر میں شائع کئے ہیں۔اس کے اعتراضات کا جواب بھی اس کتاب میں دلائل کے ساتھ دیا گیا ہے۔وآخر دعوانا لك الحمد لله رب العالمين۔