شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page xxiii of 670

شیطان کے چیلے — Page xxiii

ہے۔اس بیان میں مولوی عبد الرحیم اشرف صاحب نے جن لوگوں کا ذکر کیا ہے، سیّد عبدالحفیظ اور راشد علی ان کی خاک کو بھی نہیں پہنچتے ، نہ تکذیب کے لحاظ سے نہ ان صفات کے لحاظ سے جو اُن کی ذکر کی گئی ہیں۔بہر حال ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ اب جماعت احمدیہ کا بجٹ اربوں روپے سے آگے نکل چکا ہے اور جہانتک جماعت کی عددی ترقی کا تعلق ہے تو وہ گنتی سے باہر ہورہی ہے۔جماعت کی ترقیات، بیعتوں کی تعداد، نیز قرآن کریم کے تراجم، کتب ، ہفت روزہ اور ماہانہ مجلوں کی اشاعت اور مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کے ذریعہ پانچوں بر اعظموں میں ۴ سے ۳۱ زبانوں میں کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل پروگراموں پر راشد علی اور اس کے پیر نے جس یاس و حرمانی کا اقرار اپنی ” بے لگام کتاب“ میں کیا ہے ، وہ مولوی عبدالرحیم اشرف صاحب کے بیان کو بہت ہی پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔اب کچھ تو سوچو ہوش کر کے کیا معمولی ہے بات جس کا چرچا کر رہا ہے ہر بشر اور ہر دیار دوسری وجہ مکفرین کو ڈھیل دینے کی خدا تعالیٰ یہ بیان فرماتا ہے۔وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِايَتِنَا سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُوْنَ أَمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِی متین (الاعراف: ۴۸۱،۳۸۱) ترجمہ:۔اور وہ لوگ جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں، ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے راستوں سے جن کو وہ جانتے نہیں کھینچتے لائیں گے۔اور میں انہیں ڈھیل دیتا ہوں۔میری تدبیر بڑی مضبوط ہے۔اس تقدیر کی فلاسفی کو معاندِ احمدیت مولوی ثناء اللہ امرتسری نے یوں پیش کیا ہے کہ قرآن تو کہتا ہے کہ بدکاروں کو خدا کی طرف سے مہلت ملتی ہے۔سنو! مــن کـــــان فـــی الضلالة فليمدد له الرحمن مدا (پ) (۸۶) اور انّما نملى لهم ليزدادوا اثما(پ۹۴۴)اور و يمدهم في طغيانهم يعمهون (پ (۲۶) و غیره آیات۔۔۔۔۔اور سنو! بل متعنا هؤلاء واباء هم حتى طال عليهم العمر (۴۴۴۱) جن کے صاف معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ جھوٹے ، دغا باز، مفسد اور نافرمان لوگوں کو لمبی عمریں دیا کرتا ہے، تاکہ وہ اس مہلت میں اور بھی برے کام کر لیں۔“ (اہلحدیث۔۶۲ اپریل ۷۰۹۱ صفحہ ۴ حاشیہ )