شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 148 of 670

شیطان کے چیلے — Page 148

147 اس کے لئے کافی بحث موجود ہے۔دیکھئے’ الحمید المقل “ از صدر دیو بند صفحه 44 ، بوادر النوادر از تھانوی صفحه 210 صفحہ 481 - -:+ قرآن کو پاؤں تلے رکھنا جائز ہے کسی عذر سے قرآن مجید کو قارورات ( یعنی پیشاب) میں ڈال دینا کفر نہیں ، رخصت ہے اور کوئی اور چیز نہ ہو تو قرآن شریف کو پاؤں کے نیچے رکھ کر اونچے مکان سے کھانا اتار لینا درست ہے اور بوقت حاجت قرآن شریف کو کسی کے نیچے ڈال لینا روا ہے۔“ تحریف اور اق صفحہ 4 بحوالہ وہابی نامہ صفحہ 35) (2) قرآن کریم میں مذکور معجزات از نوع مسمریزم ہیں را شد علی نے قرآن کریم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف یہ بھی بات منسوب کی ہے کہ گویا آپ نے اپنی کتاب ازالہ اوہام میں یہ لکھا ہے کہ "Miracles mentioned in Holy Quran are mesmerism"(Beware۔۔۔۔۔) ایسے جھوٹے پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہو جس نے یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف منسوب کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو یہ فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کو جو معجزہ عطا فرمایا ہے وہ اعلیٰ درجہ کی اخلاقی تعلیم اور اصول تمدن کا ہے۔اور اس کی بلاغت اور فصاحت کا ہے جس کا مقابلہ کوئی انسان کر نہیں سکتا۔اور ایسا ہی معجزہ غیب کی خبروں اور پیشگوئیوں کا ہے۔“ نیز فرمایا: ( ملفوظات جلد 10 صفحہ 172) جانا چاہئے کہ کھلا کھلا اعجاز قرآن شریف کا جو ہر ایک قوم اور ہر ایک اہلِ زبان پر روشن ہوسکتا