شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 140 of 670

شیطان کے چیلے — Page 140

139 سے بڑھ گئے ہیں اور ہماری ذاتیات پر گالی اور بدگوئی سے حملہ کرتے یا ہمارے نبی کریم ﷺ کی شان بزرگ میں تو ہین اور ہتک آمیز باتیں منہ پر لاتے اور اپنی کتابوں میں شائع کرتے ہیں۔سو ہماری اس کتاب اور دوسری کتابوں میں کوئی لفظ یا کوئی اشارہ ایسے معززلوگوں کی طرف نہیں ہے جو بدزبانی اور کمینگی کے طریق کو اختیار نہیں کرتے۔“ اشتہار مشموله ایام الصلح - روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 228) پس دجل اور ظلم راشد علی کا ہے کہ وہ اندھا دھند سب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان عبارتوں کا ہدف بناتا ہے۔iii۔سخت الفاظ : انا جیل وقرآن کے آئینہ میں ہم اناجیل و قرآن کریم کے بعض بظاہر سخت الفاظ ذیل میں نقل کرتے ہیں۔تا حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراض کرنے والے یہ سوچ سکیں کہ ان کے جھوٹے فتووں کی زد گذشتہ انبیا علیہم السلام پر بھی پڑتی ہے۔انا جیل میں حضرت مسیح نے اپنے مخاطبین کو جن ناموں سے یاد فرمایا، ان میں سے بعض یہ ہیں : (1) تم بڑے گمراہ ہو۔مرقس 12/27 (2) اے بدکارو ! لوقا 13/27 (3) اے نادانو ! لوقا 24/25(4) اے ریا کار فقیہو ! اور فریسیو ! متی 13 /23(5) اے اندھے راہ بتانے والو ! متی 23/16(6) اے احمقو! اور اندھو! متی 17 / 23 (7) اے ملعونو ! امتی 25/41(8) اے شیطان۔متی 23 / 12 (9) اے سانپ کے بچو۔متی 34 /12 (10) برے اور زنا کارلوگ متی 12/39 (11) اے سانپو! اے افعی کے بچو امتی 23/33 (12) تم اپنے باپ ابلیس سے ہو۔یوحنا 8/44(13) جا کر اس لومڑی ( ہیرودیس) سے کہد و۔لوقا32 / 13 (14) کتے اور سور متی 6/7،15/16 قرآن مجید میں مکذبین مکفرین اور منافقین وغیرہ کے لئے حسب ذیل الفاظ بھی مذکور ہیں: (1) القردة - بندر (المائدہ: 61) (2) الخنازير - سؤر ( المائدہ:16) (3)حمر گدھے (المدثر : 51)(4) شر الدواب۔حیوانات میں سے بدترین (انفال:56 ) (5)صم بكم عمی۔بہرے ، گونگے، اندھے (البقرہ:19) (6) مھین - ذلیل(القلم:11)(7)هماز - نکته چین