شیطان کے چیلے — Page 115
114 الف الف مرة۔ان پر خدا کی لعنت کے دس لاکھ جوتے برسیں۔اے پلید دجال ! تعصب نے تجھ کو اندھا کر دیا۔“ (ضمیمہ انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 329 ،330) اس کے بعد راشد علی لکھتا ہے کہ ” مرزا صاحب نے اپنی کتاب نورالحق میں اپنے بعض عیسائی مخالفوں پر ہزار لعنتیں بھیجیں ہیں۔یہ کوئی عجیب بات نہیں۔مرزا صاحب ہمیشہ سے ہی لعنتوں کی مشین گن چلانے کے عادی تھے لیکن اس جگہ تو انہوں نے حد ہی کر دی تھی۔کتاب کے چار سے زیادہ صفحات پر گفتی کر کے ایک ہزار لعنتوں سے سیاہ کر دیئے۔لعنت 1 لعنت 2 لعنت 3 لعنت 999 لعنت 1000 66 ا لعنت بازی صد یقوں کا کام نہیں“ معز زقارئین ! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "كَيفَ يَهْدِى اللَّهِ قَوْمًا كَفَرُوا بَعدَ إِيمَانِهِم وَشَهدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَ هُمَ البَيِّنَتُ وَاللهُ لَا يَهدِى القَومَ الظَّلِمِينَ ) أُولَئِكَ جَزَاءُ هُم أَنَّ عَلَيْهِم لَعَنَةَ اللَّهِ وَالمَلئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ (آل عمران : 88،87) ترجمہ : اللہ تعالیٰ اس قوم کو کیونکر ہدایت دے گا کہ جس نے اپنے ایمان کے بعد کفر کیا اور انہوں نے گواہی دی تھی کہ یقینا رسول سچا ہے اور ان کے پاس روشن دلائل بھی آئے۔اور اللہ تعالی ظلم کرنے والوں کو ہدایت نہیں دیتا۔یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کا بدلہ یہ ہے کہ ان پر یقینا اللہ تعالی کی اور اس کے فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جن لوگوں کو مخاطب کر کے یہ فرمایا تھا کہ دو جزئی اختلافات کی وجہ سے لعنت بازی صدیقوں کا کام نہیں۔مومن لعان نہیں ہوتا۔“ ان کی کیفیت اور صورتِ حال کا پورا نقشہ مذکورہ بالا آیات میں کھینچا گیا ہے۔ان لوگوں نے ان روشن اور واضح نشانات کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھا جو رسول اللہ ﷺ نے اپنے مہدی اور مسیح کے لئے پیشگوئیوں کی صورت میں بیان فرمائے تھے۔وہ نشانات رسول اللہ ﷺ کے حق میں ہونے کی شہادت تھے اور مسیح موعود علیہ السلام کے منجانب اللہ ہونے کی دلیل تھے۔ان نشانات کو ان لوگوں نے نہ صرف رد کیا تھا