شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 43 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 43

۴۳ سے خبر دیتا ہے۔اور اس مقام کا رکھنے والا انسان انبیاء الاولیاء میں سے ہوتا ہے (یعنی نبی الاولیاء کہلاتا ہے) حضرت پیران پیر نے اس قول میں نبوت کو امت محمدیہ میں جاری مانا ہے۔اور اُمت کے اندر ہونے والے نبیوں کو نبی کہلانے کا پورا حق دار سمجھا ہے۔مگر وہ کہتے ہیں کہ انہیں انبیاء کی بجائے انبیاء الاولیاء کا لقب دیا گیا ہے۔میں سمجھتا ہوں یہ لقب دیا جانے میں در اصل ختم نبوت کی رعایت مطلوب ہے تا کسی کو یہ شبہ یا وہم پیدا نہ ہو کہ اس مقام کا حامل تشریعی نبوت کا مدعی ہے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلے تشریعی نبی بھی ہوتے رہے ہیں۔اس لئے امتی کو صرف نبی کا نام دیئے جانے سے یہ شبہ پیدا ہو سکتا تھا کہ وہ تشریعی نبوت کا مدعی ہے۔زَالَ اِسْمُ النَّبوة کی حقیقت چنانچہ شیخ اکبر حضرت محی الدین ابن عربي زالَ اسْمُ النُّبوة لکھ کہ اس کی وجہ یوں بیان کرتے ہیں :۔فَسَدَدْنَا بَابَ اطْلَاقِ لَفْظ النُّبُوَّةِ عَلَى هَذَا المَقَامِ مَعَ تَحَقُّقِهِ لِئَلَّا يَتَخَيَّلَ مُتَخَيلُ اَنَّ الْمُطْلِقَ لِهَذَا اللَّفْظِ يُرِيدُ نُبُوَّةَ التَّشْرِيعِ فيغلط " رفتوحات مکیه جلد ۲ ص۳) یعنی " ہم نے اس مقام نبوت کے لئے خالی نبوت کا لفظ بولنا اس لئے بند