شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 224 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 224

۲۲۴ لازمی معانی بدلالت التزامی آخری شارع اور آخری مستقل نبی کے مفہوم میں ہیں۔اس صورت میں ہم عام تعریف استغراق عرفی یا عہد خارجی کا تسلیم کریں گے۔کیونکہ آیت مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ (سورۃ نساء ع 9 ) اور خاتم النبیین کے حقیقی معنے اس صورت میں لام تعریف کے استغراق عرفی یا عید خارجی ہونے کے ہی مؤید ہیں۔مولوی محمد ادر ہیں صاحب کے ایک شبہ کا ازالہ ! مولوی محمد اد میں صاحب اپنی کتاب ختم النبوة لا میں لکھتے ہیں کہ لام عہد خارجی کی صورت ہیں لیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دوسرے انبیاء پر کوئی امتیاز نہیں رہتا۔اس معنی کے لحاظ سے تو ہر نبی کو کسی خاص قوم اور خاص خطہ کے اعتبار سے منا تم النبیین کہہ سکتے ہیں۔مگر ان مولوی صاحب نے غور نہیں فر مایا کہ خاتم النبیین کے معنے آخری شارع یا آخری مستقل بنی لینے سے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ امتیازی شان حاصل ہے جو کسی نبی کو سامل نہیں۔کیونکہ امتیاز اسی امر کو کہتے ہیں جو کسی دوسرے کے مقابلہ میں حاصل ہو۔جب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ امتیاز تمام انبیاء کے مقابلہ میں حاصل ہے کہ آپ آخری شارع اور آخری مستقل نبی ہیں تو ان معنوں کے ساتھ پھر الف لام عب خارجی کا یا استغراق عرفی کا لینے میں کیا اشکال رہا۔الام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور کوئی نبی آخری شارع اور آخری مستقل بنی نہیں۔اور آپ کے سوا کوئی نبی شارع انبیاء اور مستقل انبیاء کو شان خاتم النبيين ( ۱۳ )