شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 221 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 221

PPI مستثنیٰ کیا جائے۔استغراق کی ایک صورت معرفی بھی ہے۔یعنی شرف ہیں جتنے افراد مراد ہو سکتے ہوں لام تعریف سے وہ سب افراد مراد ہوں جیسے جَمَعَ الامير الصاغة۔امیر نے سب زرگرونی کو جمع کیا۔مراد اس سے شہر یا نک کے زرگر ہوں گے۔نہ دُنیا کے۔پھر اگر افراد سے بعض مخصوص اور معین افراد مراد ہوں اور تخصیص کسی قرینہ سے صراحہ یا کنا یہ ثابت ہو تو لام تعریف عہد خارجی کا کہلاتا ہے۔جیسے فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ ہیں النار اور الْكَافِرِينَ کا لام تعریف عہد خارجی کا ہے۔کیونکہ آگ سے مخصوص آگ جہنم کی مراد ہے۔اور الناس سے اس جگہ کا فر مُراد ہیں بقرینہ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا اور بقرینہ إِن كُنتُم فِي رَيْبٍ۔لیکن اگر افراد سے مراد غیر معین موجود افراد ہوں تو لام تعریف عہد ذہنی کا ہوتا ہے۔اس میں حقیقت تو ذہن میں ہوتی ہے۔اور اس سے بعض موجود غیر معین افراد مراد ہوتے ہیں۔اگر مفرد لفظ پر آئے تو ایک غیر معین فرد مراد ہوتا ہے۔اگر جمع پر آئے تو جماعت کا ایک حصہ (Znit) غیر معین مراد ہوتا ہوتا ہے۔جب لام تعریف جمع پر آئے تو عموماً اس سے افراد مراد ہوتے ہیں۔مگر جنس بھی مراد ہو سکتی ہے۔اب لام تعریف کی یہ چاروں صورتیں سمجھ لینے کے بعد ہم غور کرتے ہیں کہ خاتم النبیین میں لام تعریف کیسا ہے ؟ چونکہ جنس کا الف لام بالعموم جمع پر