شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 220
۲۲۰ اس تغیر سے صاف ظاہر ہے امام راغب نے خاتم النبیین ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے جو الفاظ لکھے ہیں ان سے غرض ان کی ختم نبوت کی علت جامعیت کمال بیان کرنا ہی ہے جس کے اثر اور افاضہ سے اُن کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے نہیں۔صدیق۔شہید اور مصالح کے مدارج بطور موہیت الہی حاصل کر سکتے ہیں۔خاتم النبیین کے لام تعریف کی حقیقت ! خاتم النبیین کی تحقیق میں میرا یہ مضمون تشنہ رہ جائے گا اگر میں یہ نہ بتاؤں کہ النبیین کالام اس جگہ کس قسم کا ہے۔اور اس کے لحاظ سے خاتم النبیین کے معنوں پر کیا اثر پڑتا ہے۔سو واضح ہو کہ زبان عربی میں لام تعریفی کی چار صورتیں ہیں۔اول جنس۔دوم عهد خارجی - سوم استغراق اور -۔چهارم عہد ذہنی۔جنس کے لازم تعریف سے صرف شمی کی ماہیت اور طبیعت مراد ہوتی ہے۔نہ کہ افراد - جیسے الانسان نوع کا الف لام جنس کا ہے۔کیونکہ ماہیت انسانیہ کو نوع قرار دیا جاتا ہے نہ کہ افرادِ انسانی کو۔افراد انسانی تو شخصی است ہیں۔اس لئے یہ جب نئی امر ہیں نہ کہ گلی۔اور نورع امر کلی ہوتا ہے۔اگر لام تعریف سے افراد مراد ہوں تو پھر اس کی تین صورتیں ہیں۔اگر تمام افراد مراد ہوں تو استغراقی کہلائے گا۔اس صورت میں کوئی فرد باہر نہیں رہتا۔سوائے اس کے کہ اس سے کسی فرد کو حرف استثناء سے