شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 22 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 22

۲۲ پر ایمان رکھتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی الہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں قرآن شریف خاتم الکتب ہے " پس یہ امر ایک روشن حقیقت ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو نبوت کی اس عام معروف اصطلاح میں نبوت کا ہر گنہ کوئی دعوی نہیں۔اور آپ نے لوگوں کو ہوشیار کیا ہے کہ آپ کا دعوئی اس قسم کا نہ سمجھ لیا جائے۔آپ کے نزدیک ایسا دعوی نبوت کفر ہے اور آپ ہمیشہ مخالفین کی طرف سے ایسی نبوت کے دعوئی کا الزام دیا جانے پر اس کا بشریت انکار کرتے رہے ہیں۔آپ کا دعویٰ صرف دوسری اسلامی اصطلات کی بناء پر ہے جو ایک خاص اصطلاح ہے۔اور یہ اصطلاح علما و ربانی کے نزدیک حدیث نبوی کھر سبق مِنَ النُّبوة إلا المبشرات سے ماخوذ ہے جس کے مطابق آنحضرت صلی اللہ عیدی یکم نے امت محمدیہ کے بیج موجود کو صحیح علم کی حدیث میں چار دفعہ ہی اللہ قرار دیا ہے۔اس ده سری اسلامی اصطلاح کا ذکر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علی السلام اپنی تقریر حجت الله مت میں جو الحکم پر مٹی شاء میں شائع ہوئی ، یوں فرماتے ہیں :- خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک کلام پا کر جو غیب مشتمل ہو زبر دست پیشنگوئیاں ہوں مخلوق کو پہنچانیوالا اسلامی اصطلاح کی رو سے نبی کہلاتا ہے ، انقطاع نبوت بقائے نبوت الی احادیث کے تقابل کا نتیجہ اوپر کے بیان کو سمجھ لینے سے یہ حقیقت بھی روز روشن کی طرح سامنے آجاتی ہے کہ دہ سب احادیث نبوی جن میں بنی با نبوت کے انقطاع کا ذکر ہے جیسے لا نبی بعدی وحدیث إِنَّ الرِّسَالَة وَالنُّبُوَّل قَدِ الْقَطَعَت وغیرہ میں نبی اور نبوت کے الفاظ