شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 187 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 187

JAL علامہ فخر الدین رازی صاف لکھتے ہیں :- الا ترى أنّ رَسُولَنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا كَانَ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ كَانَ أَفْضَلَ الْأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمُ الصَّلَوَاتُ وَالسَّلام : ( تفسیر کبیر جلد ۳۲ مصری ) یعنی تم دیکھتے نہیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ خاتم انبین اس لئے تمام انبیاء علیہم السلام سے افضل ہیں۔پر افضل النبیین کو خاتم النبیین کے مجازی سنے قرار نہیں دیا جا سکتا۔کیونکہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے جس سے ان مولوی صاحبان کو بھی انکار نہیں کہ مجازی معنے حقیقی معنوں کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتے۔اسی لیئے وہ خاتم النبیین کے حقیقی معنے آخری نبی قرار دے کہ افضل النبیین کے معنی کو شاعرانہ مبالغہ اور مجاز قرار دے کر رد کر رہے ہیں۔مگر امام فخرالدین رازی علیہ الریمستر خاتم النبیین کے معنے افضل النبیین قبول کر رہے ہیں اور آنحضرت کے خاتم النبیین ہونے سے آپ کے افضل النبیین ہونے کا استدلال کہ رہے نہیں۔اگر یہ معنے خاتم النبیین کے تحقیقی معنی کے لوازم میں سے نہ ہوتے بلکہ صرف مجازی معنی ہوتے تو وہ خاتم النبیین سے افضل النبیین کا استدلال نہ فرمائے۔نا ہوا اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ختم نبوت کو تمام انبیاء پر اپنی فضیلت کی دلیل قرار دیا ہے۔ہیں افضلیت اس کے مجازی معنے نہ ہوتے