شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 180 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 180

۱۰ حقیقی معنی کے ساتھ آخری نبی کے معنے بطور لازم معنی جمع ہو سکتے ہیں۔یعنی بمعنی آخری شارع اور آخری مستقل بنی۔انہی معنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خاتمیت زمانی کے قائل ہیں۔اور انہی معنوں میں حضرت امام علی القاری اور حضرت مولانا عبدالحی لکھنوی اور حضرت محی الدین ابنِ عربی وغیرہ بزرگان دین جن کی عبارات قبل ازیں پیش کر چکا ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتے ہیں۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا ابو بکر اَفْضَلُ هذه الأمَّة إِلَّا أَنْ تَكُونَ نَبِي - توپھر آپ کو مطلق آخری نبی یا محض آخری نبی کیسے قرار دیا جا سکتا ہے۔کیونکہ اس حدیث میں آپ نے اپنی اقت میں نبی کی آمد کا امکان تسلیم فرمایا ہے۔شارع اور متنقل نبی کا نہ آسکتا تو دونوں فریق کو مسلم ہے لہذا اب الا کے استثناء سے ستلمنی کی خود تعیین ہو جاتی ہے کہ اس سے مراد غیر ست نقل یا امتی نبی ہے۔لغات عربی اور آخری نبی کے معنے! عرب کی گفت کی کتابوں میں خاتم النبیین کے معنے آخرالانبیاء لکھے گئے ہیں۔صاحب مفردات کے بیان سے آپ معلوم کر چکے ہیں کہ ختم کے معنی بند کرنا یا آخری ہو تا یا ختم کرنا یا اثر حاصل چاروں مجازی معنے ہیں۔آخر الانبیاء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مجازی معنوں میں نہیں بلکہ حقیقی معنوں کے لازم معنوں کے طور پہ آخری نبی ہیں۔یعنی آخری شارع اور آخری مستقل بنی۔کیونکہ یہی معنی حقیقی معنوں کے ساتھ جمع ہو سکتے ہیں۔محض آخری نبی چونکہ مجازی معنے ہیں ان کاحقیقی