شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 161 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 161

141 تھے اور عرب میں متبی وارث ہوتا تھا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ابونت جسمانی کی نفی کر دی گئی تو یہ شبہ پیدا ہوا کہ آپ اب لاوارث رہیں گے۔اس کے ازالہ کے لئے رسول اللہ اور خاتم النبیین کے الفاظ لائے گئے مگر مولوی محمد ادریس صاحب رَسُول اللہ کے الفاظ سے نیا شبہ یہ ایجاد کر رہے ہیں کہ اس سے وراثت کا شبہ ہوتا ہے۔حالانکہ رسول اللہ کہ کر تو اس جگہ روحانی وراثت ثابت کرنا مقصود تھا۔یشبہ پیدا ہونے کے کیا معنے ؟ شیہ ابتر اور لاوارث ہونے کا تھا۔رسول اللہ کہ کر وراثتِ عامہ جاری ثابت کی گئی۔اور خاتم النبین کہہ کر وراثت خاصہ یعنی نبوت میں بھی وراثت ثابت کی گئی۔آخر حضرت عیسی علیہ السلام جن کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ لوگ آنا مانتے ہیں وہ آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کے ساتھ ہی آئیں گے۔تو پھر وراثت کیسے بند ہوگی ؟ جب اُن پر وحی کے ذریعہ شریعت محمدیہ کا نزول بھی مسلم ہے تو منصب نبوت کے ساتھ اُن کا آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا وارث ہونا بھی مسلم ہوا : حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : يُلهم بِشَرْعِ مُحَمَّدٍ وَيَنْزِلُ وَلِيَّا ذَا نُبُوَّةِ مطلقة " (دیکھو الیواقیت والجواہر مصنفہ امام شعرانی جلد ۲ مثث ) و یعنی حضرت عیسی پر شریعت محمدیہ نازل ہوگی اور وہ نبوت مطلقہ کے ساتھ ولی ہو کر نازل ہوں گے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔الْعُلَمَاء وَرَثَةُ الْأَنْبِيَاء 11