شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 152 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 152

۱۵۲ امام شعرانی - محی الدین ابن عربی اور امام علی القاری وغیرہ کی عبارات سے دکھا چکا ہوں۔شریعت جدیدہ کا دعوی شریعت میں ترمیم تنسیخ کا حق رکھنے سے لازم آتا ہے۔اور ایسا مدعی نبوت ہی تشریعی نبی کہلاتا ہے۔تجدید دین اور بیان شریعت کے طور پر امروہی کا نازل ہونا شریعیت جدیدہ کا دعویٰ نہیں ہوتا۔اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے ایسا کوئی دعوی نہیں کیا بلکہ آپ کے نزدیک ایسا دعوی کفر ہے۔بانی سلسلہ احمدیہ کا تشریعی نبوت اورمستقلہ نبوت سے انکار چنانچہ بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کی واضح عبارات اس بارہ میں موجود ہیں کہ آپ نے ہرگز تشریعی یا مستقلہ نبوت کا دعوی نہیں کیا بلکہ ایسے دعوی نبوت کو آپ کفر سمجھتے ہیں۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں :- (1) " اور لعنت ہے اس شخص پر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے علیحدہ ہوکر نبوت کا دعوی کرے۔مگر یہ نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ہے نہ کوئی نئی نبوت۔اور اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ اسلام کی حقانیت دنیا پر ظاہر کی جائے اور آنتور صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی دکھلائی جائے " ) چشمه معرفت ۳۲۵ ) (۲) یہ خوب یاد رکھنا چاہیے کہ نبوت تشریعی کا دروازه بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل مسدود ہے اور قرآن مجید کے بعد اور