سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 52
52 ابھی تک یہ توفیق نہیں ملی کہ وہ رسول کریم صلی الہادی اور مسلم کے اس تعلق کو محسوس کر سکیں جو آپ کو خدا تعالیٰ کے ساتھ تھا مگر وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی قربانیوں سے بنی نوع انسان پر بہت احسان کئے ہیں وہ بھی اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں۔چہارم :- غیر مسلموں کو سیرت رسول کے موضوع سے وابستگی اور شوق پیدا کرنے کیلئے یہ اعلان کیا گیا کہ جو غیر مسلم احباب ان جلسوں میں تقریریں کرنے کی تیاری کریں گے اور اپنے مضامین ارسال کریں گے ان میں سے اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو علی الترتیب سو۔پچاس اور چھپیں روپے کے نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔پنجم : - وسیع تر مفاد اور عام اشاعت کی خاطر۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بھی مناسب سمجھا گیا کہ ایسے جلسوں کو رسمی طور پر کسی ایک دن ہی منانا ضروری نہ سمجھا جائے بلکہ اس مقصد کے لئے اور دن بھی مقرر کئے جا سکتے ہیں۔روز نامہ الفضل میں بہت نمایاں جگہ پر مندرجہ ذیل اعلان بار بار شائع ہوتار ہا:۔وو رسول کریم صلی شاید آپ علم کے ایک ہزار فدائیوں کی ضرورت“ فخر موجودات سید ولد آدم خاتم النبین صلى العماد اور علم کے ایک ہزار ایسے خادموں اور فدائیوں کی ضرورت ہے جو آپ کی پاک اور مطہر زندگی ، آپ کے بنی نوع انسان پر احسانات اور آپ کی مخلوق خدا کیلئے بے نظیر اور بے مثال قربانیوں پر لیکچر دینے کے مقدس فرض کو انجام دے سکیں ایسے احباب جلد سے جلد اپنے نام حضرت امام جماعت احمد یہ ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کر دیں تا کہ حضور ان کو ایسے لیکچروں کی تیاری کیلئے ہدایات بھیج سکیں۔ہر فرقہ کے مسلمان اس غرض کیلئے اپنا نام لکھا سکتے ہیں بلکہ وہ غیر مسلم اصحاب بھی اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں جو رسول کریم صلی الشہا یہ آلہ سلم سے اخلاص اور محبت رکھتے ہیں ان کو بھی لیکچر دینے کے لئے پوری پوری امداد دی جائے گی“ (الفضل ۱۳۔جنوری ۱۹۲۸ء صفحہ۲) اس مبارک تحریک پر ساری جماعت احمد یہ عالمگیر حرکت میں آگئی اور ملک بھر میں بلکہ بیرون ملک بھی ۱۷۔جون کے جلسوں کی تیاریاں ہونے لگیں۔ایک ہزار سے زائد لیکچراروں نے اپنے