سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 51
51 غافل لوگ بیدار ہو جائیں“ (خطبات محمود جلد ۱ صفحه ۲۷۱-۲۷۲) اسی سلسلہ میں آپ نے فرمایا : - آخر جب ایڈیٹر مسلم آوٹ لگ“ کو سزا دیدی گئی تو میں نے ۲۲۔جولائی کو ہر جگہ اس کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے جلسہ کرنے کی تحریک کی مجھے خیال تھا کہ عام طور پر مسلمان اس تحریک کی مخالفت کریں گے اور جلسہ نہیں ہونے دیں گے اس وجہ سے میں تحریک لکھ لینے کے بعد اپنے مضمون میں سے اسے کاٹنے لگا تھا لیکن پھر مجھے یہ خیال آیا کہ میں نے اپنی طرف سے تو یہ تحریک لکھی نہیں۔خدا تعالیٰ نے مجھ سے لکھائی ہے وہی اس کو کامیاب بنانے کا سامان کرے گا پھر اگر چہ اس کی مخالفت کی گئی مگر باوجود اس کے سارے ہندوستان میں ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک اس تحریک کے ماتحت ۲۲۔جولائی کو جلسے کئے گئے مسلمانوں میں خاص بیداری پیدا ہوگئی اور اخباروں نے لکھا کہ ایسا شاندار مظاہرہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔اس سے مسلمانوں کو محسوس ہو گیا کہ اگر وہ مل کر آواز اٹھائیں تو وہ پُر شوکت اور پُر ہیبت ہو سکتی ہے۔اس دوران اس کام کو مضبوط بنانے کے لئے انجمن ترقی اسلام کی بنیا درکھی گئی تا کہ اس کے ذریعہ ایسے لوگوں کو جمع کیا جائے جو عام اسلامی کاموں میں مدد دے سکیں چنانچہ مختلف فرقوں کے ایسے ایک ہزار آدمیوں نے اس کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا (انوار العلوم جلده اصفحہ ۷۶ ) اس اہم قومی اور ملی مقصد کی تکمیل کے لئے آپ نے ایک وسیع پر وگرام تجویز فرمایا جس کے اہم پہلو مندرجہ ذیل تھے۔اول : - ہر سال آنحضرت صلی اللہ یہ آلہ سلم کے مقدس سوان میں سے بعض اہم پہلوؤں کو منتخب کر کے ان پر خاص طور سے روشنی ڈالی جائے۔دوم : - ان مضامین پر لیکچر دینے کے لئے آپ نے سالانہ جلسہ ۱۹۲۷ء میں ایسے ایک ہزار فدائیوں کا مطالبہ کیا جو لیکچر دینے کے لئے آگے آئیں۔سوم : - سیرت البنی پر تقریر کرنے لئے آپ نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علی آلہ وسلم کے احسانات سب دنیا پر ہیں اس لئے مسلمانوں کے علاوہ وہ لوگ جن کو