سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 581 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 581

523 ره عقائد میں اختلافات تھے لیکن اس سے ہم اس مشہور و معروف ہستی کی ان خوبیوں سے جو قدرت نے انہیں فیاضی سے عطا کی تھیں آنکھیں بند نہیں کر سکتے اپنے عقائد کے لئے آپ کا جوش اور سرگرمی بحیثیت لیڈر آپ کی پختہ کاری اور ہنر مندی ماہر تنظیم اور سب سے بڑھ کر آپ کی ذاتی مقناطیسی کشش جس کی وجہ سے آپ کے متبعین کو آپ سے حیرت انگیز عقیدت تھی ایسی صفات ہیں جنہیں قمر وہ لوگ بھی جنہوں نے کبھی آپ کو دیکھا بھی نہیں تسلیم کئے بغیر نہیں سکتے۔ہم آپ کی جماعت نیز آپ کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔“ (یاد رہے کہ اس زمانہ میں ذرائع ابلاغ کی کمی اور خبروں کے حصول کے سُست ذرائع کی وجہ سے بالعموم اخبار کا کچھ حصہ پہلے شائع ہو جاتا تھا اور پہلا صفحہ اور باقی حصے بعد میں اور اس طرح تاریخوں کے متعلق بعض دفعہ اشتباہ ہو جاتا تھا) جماعت کے احباب میں سے بعض کا رد عمل اخبار الفضل نے اپنی مختلف اشاعتوں میں شائع کیا :- شیخ کریم بخش صاحب ( کوئٹہ ) نے یہ خبر سنی تو جماعت کوئٹہ کی طرف سے تار دینے کے لئے تار گھر گئے اور ساری رات بیٹھے روتے رہے جب دوسرے روز ۴ بجے حضور کی خیریت کا جواب ملا تب گھر گئے۔( الفضل یکم اکتوبر ۱۹۵۹ء) مکرم ڈاکٹر محمد شفیع صاحب وٹرنری سرجن نے لکھا کہ ” ٹریبیون کی غلط خبر نے مجھے قریب المرگ کر دیا۔اگر اسی روز شام کو ٹریبیون میں تردید کا تار نہ پڑھتا اور برادرم ڈاکٹر محمد احسان قادیان سے ۱۰ بجے شب کو نہ آجاتے تو میرا زندہ رہنا مشکل تھا۔کیونکہ جس وقت میں نے خبر پڑھی تھی رو رو کر میری حالت دگرگوں ہوتی جا رہی تھی۔دل ڈوبتا جاتا تھا اور جسم بے حس ہوتا جا تا تھا۔( الفضل ۱۹۔جون ۱۹۳۰ء ) راجہ علی محمد صاحب افسر مال نے اپنے خط میں لکھا : - کل شام کو عزیزی چوہدری عبداللہ خاں صاحب و ڈاکٹر محمد دین