سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 349 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 349

305 حضور نے فرمایا: - و صلح کرنی چاہئے۔بے شک ماں باپ کی اطاعت کریں لیکن بیوی ی اطاعت کریں لیکن بیوی کے بغیر بچوں کی تربیت نہ ہو سکے گی“ ایک دوست کی شادی رشتہ داروں میں ہوئی۔بیوی رشتہ میں بہن لگتی تھی اس وجہ سے طبیعت میں انقباض تھا انہوں نے لکھا کہ سارا خاندان پریشان ہے اس پریشانی میں خود میرے میں تھا انہوںنے لکھا سارا ہے اس پر میںخود بھی آنسو نکل آتے ہیں۔۔۔حضور نے اس کے جواب میں فرمایا : -۔۔۔۔۔۔پہلے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے دل کو بدل دے اگر پھر بھی رغبت پیدا نہ ہو تو علیحدہ ہو جائیں“ ایک مخلص دوست نے لکھا کہ ان کی لڑکی جوان ہے انکے بھتیجے کے لئے تجویز آئی ہے مگر اس کی دینی حالت اچھی نہیں اس وجہ سے رشتہ دینے میں انقباض ہے حضور راہنمائی فرما ئیں۔حضور نے فرمایا : - اگر دینی حالت ٹھیک نہیں ہے تو واقعی وہاں شادی نہیں کرنی چاہئے۔لیکن اگر اصلاح ہو جائے تو رشتہ کفو میں کرنا اچھا ہوتا ہے مغربی افریقہ سے ایک دوست نے اپنے ایک اہم کام کے متعلق لکھا اور عرض کیا کہ میں کیا قربانی کروں کہ میرا یہ کام ہو جائے کیا روزے رکھوں یا جو وظیفہ اس کام کے ہو جانے کے لئے ضروری خیال فرما دیں اس سے مطلع فرما دیں۔حضور نے جوا با فرمایا : - دعا ہی سب سے بڑا وظیفہ ہے۔میں بھی دعا کروں گا آپ بھی دعا کریں ایک نئے احمدی ہونے والے دوست نے حضور کی خدمت میں کوئی نصیحت کرنے اور دعا تجویز فرمانے کی درخواست کی۔حضور نے فرمایا:- پڑھا کریں نصیحت تو یہی ہے کہ تقویٰ اختیار کریں اور دعا رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا غیر ، برٹش گی آنا سے ایک غیر مسلم نے دریافت کیا کہ اگر کوئی غیر مسلم یہودی ، عیسائی وغیرہ کوئی نیک کام کرے تو کیا اُس کو اس کا اجر ملے گا ؟ آپ نے فرمایا : - ”اللہ تعالیٰ ہر نیکی کا اجر دیتا ہے“ بھارت سے ایک احمدی نے لکھا کہ میری بیٹی کی شادی کو کافی عرصہ ہو چکا ہے وہ ابھی تک ///