سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 13 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 13

13 کے الفاظ میں:- وہ حسن واحسان میں تیرا نظیر ہوگا“ ہمارے پاس اس پیشگوئی کے روزِ روشن کی طرح پورا ہونے پر بے شمار شواہد موجود ہیں۔اس پیشگوئی کے بہت سے پہلوؤں میں سے میں یہاں ایک یا دو پر ہی اکتفاء کروں گا۔آنحضرت صلی اللہ یہ آلہ سلم کے فضائل میں سے ایک پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے خود شہادت دی ہے۔چنانچہ فرمایا: تمہارا تکلیف میں پڑنا اس پر شاق گزرتا ہے اور وہ تمہاری بھلائی اور خیر کا بہت خواہاں ہے اور مومنوں کے ساتھ محبت کرنے والا اور بہت کرم کرنے والا ہے (یونس: ۱۲۸) وہ خصوصیات جن کا اس آیت میں تذکرہ کیا گیا ہے حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ الودود کی ذات والا صفات میں انتم طور پر موجود ہیں جن پر اس عاجز کے اپنے مشاہدات اور دیگر احباب کے انکشافات جن پر خاکسار خود شاہد ہے اس قدر زیادہ ہیں کہ بہت تفصیل چاہتے ہیں۔بہر حال میں چند ایک کی طرف توجہ مبذول کراؤں گا۔کئی سال قبل موسم گرما کے ایک دن خاکسار لاہور سے قادیان روانہ ہوا۔اُن دنوں ابھی قادیان بٹالہ کے ساتھ بذریعہ ریل منسلک نہیں ہوا تھا میں چار بجے کے قریب روزہ کھلنے سے کوئی سوا گھنٹہ قبل قادیان پہنچا۔حضرت صاحب حسب معمول نماز عصر کے بعد مسجد میں تشریف رکھتے تھے۔میں سلام عرض کرنے کے لئے حاضر ہوا آپ نے میری ملاقات کو بہت سراہتے ہوئے ایک مسکراہٹ کے ساتھ یہ ہدایت فرمائی کہ چائے سے میری تواضع کی جائے۔یہ امر بہت غیر معمولی تھا اس لئے بھی کہ میں روزہ دار تھا۔میرے اس غذر کے پیش کرنے پر آپ نے تعجب کا اظہار فرمایا اور شفقت و محبت کی آواز میں یوں گویا ہوئے :- روزہ ! جب کہ آپ مسافر ہیں۔یہ کس قسم کا روزہ ہے!! چنانچہ چائے لائی گئی اور مسجد میں مجلس کے وسط میں بیٹھے ہوئے میں نے