سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 86 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 86

۸۶ ہسپتال زنانہ سکول ریسرچ انسٹی ٹیوٹ وغیرہ۔سردست ایک سو سے ڈیڑھ سو ایکڑ تک اس کیلئے ریزور کی جائے مگر نقشہ اس طرح ہو کہ آئندہ وسعت سے جگہ خراب نہ ہو۔۔پانی کے انتظام کیلئے فور اسروے کر کے اور نیچی طرف ایک ٹیوب ویل کا کام فورا شروع کروا ۴۔_ 1 دیا جائے۔۔مٹی کے تیل کا کوٹہ فور امنظور کروایا جائے۔غلہ پانچ چھ ہزار من فور اسال کی ضرورتوں کیلئے خرید لیا جائے۔اس کے لئے انجمن رقم فورا منظور کردے۔سوا سو من ہمارے لئے خرید لیا جائے میں قیمت دوں گا۔بھینسیں دو میرے لئے خرید کر احمد نگر میں رکھ دی جائیں اور سلسلہ کیلئے بھی تافور ادودھ کی کمی نہ ہو۔پانی کا انتظام ہو جائے تو فور اچاروں طرف درخت لگانے کا پروگرام بنایا جائے بطور باڑ کے۔تحقیق کی جائے کہ کس کس قسم کے پھل دار درخت یا دو سرے درخت اس علاقہ میں لگ سکتے ہیں۔سب سے پہلے مسجد کی بنیاد رکھی جائے مگر فیصلہ کیا جائے کہ کس ترتیب سے باقی مکانات بنانے چاہئیں۔۹۔شہر بنانے کیلئے فوراً کچھ آبادی کی ضرورت ہے غور کیا جائے کہ فورا یہ آبادی کس طرح کی جائے ؟ بجلی پیدا کرنے کیلئے انجن کی خط و کتابت کی جائے۔ا نقشه آئندہ قصبہ کا جو میاں عبدالرشید صاحب نے تیار کیا تھا۔میں نے میاں بشیر احمد صاحب کو بھجوایا تھا۔اب اس کے ٹکڑے الگ الگ حصوں کے بڑے سکیل پر بنوا لینے چاہئیں تا تمام تفصیلات پر غور ہو سکے۔زمین کی قیمت داخل ہونے اور قبضہ لینے کے ساتھ ہی یہ اعلان کر دیا جائے ( مگر اس سے پہلے ہر گز کوئی اعلان نہ ہو)۔الف:۔چھ ماہ کے اندر اندر جو لوگ قادیان کے سابق احمدی باشندے یا ایسے غیر احمدی باشندے تھے جو ہم سے تعلق رکھتے تھے اور خواہ مخواہ ہماری مخالفت نہ کرتے تھے مکان بنانے کا ارادہ کریں گے ان کو دس مرلہ زمین مکان بنانے کیلئے مفت دی جائے گی۔