سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 38 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 38

۳۸ مہاجرین کی آباد کاری کا انتظام۔۱۰۔قادیان سے اکثر آبادی کے انخلاء کے بعد وہاں کی حفاظت کے مسائل۔ا۔قادیان میں پیچھے رہنے والے خوش قسمت احمدیوں میں جذبہ اور امنگ بر قرار رکھنا۔۱۲۔قادیان کے درویشوں کے بے سرو سامان اہل و عیال کی پاکستان میں ہر طرح دیکھ بھال۔۱۳۔قادیان کے درویشوں کی انتہائی مشکل حالات میں تمام ضروریات کا انتظام۔۱۴۔قادیان میں باہر سے جانے والے بھرے ہوئے زخم خوردہ سکھوں اور ہندوؤں سے تعلقات۔۱۵۔پاکستان سے جانے والے ہندوؤں اور سکھوں سے صحیح اسلامی اخلاق کا مظاہرہ۔۱۶۔چندوں ، تبلیغ، تربیت، تعلیم کے کاموں کی از سرنو تنظیم و ابتداء۔۱۷۔پاکستان میں صد را انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی رجسٹریشن۔۱۸۔نئے مرکز کے قیام کے بے شمار مشکل مسائل۔۱۹۔اپنے وسیع خاندان کی تمام ضروریات کی کفالت و راہنمائی۔یہ ایک سرسری نظر سے سامنے آنے والے مسائل کی فہرست ہے جن میں سے ہر ایک مسئلہ اپنے اندر بے شمار مسائل و مشکلات و خطرات پر مشتمل تھا مگر۔۔۔مشکل مرد نیست که آساں عاقل که ہراساں نشود نشود تقسیم ملک اور اس کے نتیجہ میں جو مشکلات پیش آئیں حضور اپنے خدا داد علم و بصیرت کی روشنی میں جماعت کو اس کے لئے پہلے سے تیار کر رہے تھے۔آپ فرماتے ہیں۔” میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچھلے دس سال میں جو باتیں اپنی جماعت کی ترقی اور دنیا کے تغیرات کے متعلق بتائی تھیں ان کا نتیجہ دنیا کے سامنے آگیا ہے اور دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ وہ کس طرح لفظ بہ لفظ پوری ہوئی ہیں اور ان کی تفاصیل اس طرح وقوع میں آئی ہیں جس طرح میں نے بیان کی تھیں۔اب یہ بات میرے دل میں شیخ کی طرح گڑ گئی ہے که آئنده انداز میں سالوں میں ہماری جماعت کی پیدائش ہوگی ایک فرد کی پیدائش بے شک نو ماہ میں ہوتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ بیس سال کا زمانہ ہماری جماعت کے لئے نازک ترین زمانہ ہے جیسے بچے کی پیدائش کا وقت نازک ترین وقت ہو تا ہے کیونکہ بسا اوقات وقت پورا ہونے کے باوجو د پیدائش کے وقت کسی وجہ سے بچہ