سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 432
میں سے کوئی بھی پہلو لے لو۔۔۔بہر حال اس امر کو اچھی طرح یاد رکھو کہ اب جماعت میں سے وہی شخص اپنے ایمان کو سلامت رکھ سکے گا اور وہی شخص با ایمان مرسکے گا جو خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت اور اس کے سلسلہ کی ترقی کیلئے جلد جلد قدم اٹھائے گا۔۔۔۔جب خدا نے مجھے خبر دی کہ زمین میرے پاؤں کے نیچے سمٹتی چلی جارہی ہے کہ اور میں تیزی کے ساتھ بھاگتا جا رہا ہوں تو اس کے معنی بھی در حقیقت یہی تھے کہ جب میں تیزی کے ساتھ بھاگوں گا اور زمین میرے قدموں کے نیچے سمٹنی شروع ہوگی تو اللہ تعالیٰ ان کچے مخلصوں کو بھی جنہیں میرے ساتھ وابستگی حاصل ہوگی۔اس امر کی توفیق عطا فرمادے گا کہ وہ زمین کو جلد جلد طے کریں اور آنا فانا دور دراز فاصلوں کو طے کرتے ہوئے دنیا کے کناروں تک پہنچ جائیں۔پہیں اپنے اندر ایک غیر معمولی تغیر پیدا کرو اور جلد سے جلد عظیم الشان قربانیوں کے لئے تیار ہو جاؤ۔اب تم زیادہ انتظار مت کرو۔پیشگوئیوں سے پتہ لگتا ہے کہ وہ وقت اب آگیا ہے جب زیادہ انتظار نہیں کیا جائے گا جب تمہیں دیر تک منتظر رہنا نہیں پڑے گا۔رسول کریم میں لیلی فرماتے ہیں کہ میں اور قیامت اس طرح اکٹھے ہیں جس طرح انگشت شہادت کے ساتھ دوسری انگلی ملی ہوئی ہوتی ہیں۔پس بہت بڑے تغیرات ہیں جو دنیا میں رونما ہونے والے ہیں اور خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ تغیرات بڑی بھاری اہمیت رکھتے ہیں۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ اب کیا ہو جائے گا مگر اتنا ضرور معلوم ہوتا ہے کہ کسی عظیم الشان تغیر یا بہت بڑے عظیم الشان تغیرات کی بنیادیں جلد سے جلد رکھ دی جائیں گی اور وہ شخص جو ان مہمات میں میرا ساتھ نہیں دے گا وہ شخص جو جلد جلد اپنے قدم کو نہیں بڑھائے گا اس کے دل پر زنگ لگ جائے گا اور وہ اس خطرہ میں ہو گا کہ اپنے پہلے ایمان کو بھی کھو بیٹھے۔یوب میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فرائض کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنے فضل سے اس رنگ میں کام کرنے کی ہمت بخشے کہ ہم اس کے دین کی باتیں لوگوں تک پہنچائیں ان پر خود عمل کریں اور دوسروں سے بھی عمل کرائیں۔اسی طرح اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان وعدوں کا اہل بنائے جو اس نے رسول کریم م ل ل ل ای میل کے ذریعہ اسلام کے دوبارہ احیاء کے متعلق کئے اور ہمارے ذریعہ سے وہ اسلام کا نور دنیا کے چاروں کونوں تک پھیلائے اور ہمیں ہر قسم کی کوتاہیوں اور