سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 403 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 403

۴۰۳ سلامتی ہو خدا کی طرف سے تم سب پر۔حضور نے اپنی جماعت کو یہ بھی ارشاد فرمایا ہے کہ اپنے ارادوں اور امنگوں کو بلند رکھو اور اپنے اخلاق کو ایسے عمدہ نمونہ میں لوگوں کے سامنے پیش کرو کہ وہ تمہارے گرویدہ ہو جائیں۔پھر فرمایا ہے کہ تم سب اتحاد اور اتفاق کو قائم رکھ کر انسان اور انسانیت کے حقوق کے تحفظ کے لئے وہ قربانیاں کرتے چلے جاؤ جو اس کے لئے ضروری ہیں اور تم چونکہ دعوی کرتے ہو کہ ہم دنیا میں امن کے لئے کھڑے کئے گئے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ اتنے بڑے اور اہم کام کے لئے اسی نسبت سے قربانیاں بھی کرو اور اپنے اندر خدائی صفات اور خدائی اخلاق پیدا کرو اور اپنے آپ کو اس رنگ میں ڈھال لو کہ تمہارا چلنا، تمہارا پھرنا تمہارا بیٹھنا، تمہارا اٹھنا، تمہاری حرکت بلکہ تمہار ا سکون اور تمہاری خاموشی بھی اپنے اند رامن اور محبت کا پیغام رکھتی ہو۔" (هفت روزه بدر قادیان ۷۔جنوری ۱۹۵۴ء) ۱۹۵۴ء کے جلسہ سالانہ قادیان پر حضور نے اپنے ایک مختصر سے پیغام میں حاضرین جلسہ کو ایک بہت بڑے کام کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا۔السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ۔جماعت احمدیہ ہندوستان! اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کی مدد کرے اور آپ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کیلئے اپنی ضرورتوں پر غور کریں اور اپنی مشکلات کے حل سوچیں اور اپنے مستقبل کے لئے پروگرام تجویز کریں۔یاد رکھیں کہ یہ زمانہ سخت ابتلاؤں کا ہے قوم پر قوم چڑھ رہی ہے اور ملک ملک کے خلاف کھڑا ہے۔آپ کو امن کے قیام کے لئے کھڑا کیا گیا ہے اس لئے وہ کام کریں جن سے امن پیدا ہو اور وہ جماعت پیدا کریں جس کو خدا اعتقاد ہو اور بندوں کی محبت سے بھی سرشار ہو۔جو خالق اور مخلوق کے درمیان تعالیٰ پر ایک پل کا کام دے۔آمین ثم آمین۔" ہفت روزه بد رے۔جنوری ۱۹۵۵ء) ۱۹۵۵ء کے جلسہ سالانہ پر حضرت مصلح موعود نے خدا تعالیٰ سے براہ راست تعلق جماعت کو نیک اور پاک تبدیلی پیدا کرنے اور ہر احمدی کو اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا۔