سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 30 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 30

میرے ذریعہ سے امن میں بدلا۔احرار کا جب زور تھا لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اب جماعت تباہ ہو جائے گی مگر میں نے کہا میں احرار کے پاؤں تلے سے زمین نکلتی دیکھتا ہوں اور اس کے بعد احرار کا جو کچھ حال ہو اوہ سب پر ظاہر ہے۔آخر میں حضور نے فرمایا۔" " مجھے اپنے لئے اس بحث کی کوئی ضرورت نہیں کہ کونسی آیت میری خلافت پر چسپاں ہوتی ہے۔میرے لئے خدا کے تازہ بتازہ نشانات اور زندہ معجزات اس بات کا کافی ثبوت ہیں کہ مجھے خدا نے خلیفہ بنایا ہے۔اگر دنیا جہان کی تمام طاقتیں مل کر بھی میری خلافت کو نابود کرنا چاہیں گی تو خدا ان کو مچھر کی طرح مسل دے گا۔پس اے مومنوں کی جماعت! اور اے عمل صالح کرنے والو! خلافت خدا تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔جب تک آپ لوگوں کی اکثریت ایمان اور عمل صالح پر قائم رہے گی خدا اس نعمت کو نازل کرتا جائے گا۔پس خلیفہ کے بگڑنے کا کوئی سوال نہیں۔خلافت اس وقت چھینی جائے گی جب تم بگڑ جاؤ گے۔پس اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کی ناشکری مت کرو بلکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے تم دعاؤں میں لگے رہو تا کہ قدرت ثانیہ کا پے در پے تم میں ظہور ہو تا رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے اس ارشاد کا یہی مطلب تھا۔کہ میرے زمانہ میں تم دعا کرو کہ میرے بعد تمہیں پہلی خلافت نصیب ہو اور پہلی خلافت میں دعا کرتے رہو کہ اس کے بعد تمہیں دوسری خلافت ملے اور دوسری خلافت میں دعا کرتے رہو کہ اس کے بعد تمہیں تیسری خلافت ملے اور تیسری خلافت میں دعا کرتے رہو کہ اس کے بعد تمہیں چوتھی خلافت ملے۔ایسا نہ ہو کہ خدا تعالیٰ کی اس نعمت کا دروازہ تم پر بند ہو جائے۔پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں مشغول رہو۔اور اس امر کو اچھی طرح یاد رکھو کہ جب تک تم میں خلافت رہے گی دنیا کی کوئی قوم تم پر غالب نہیں آسکے گی اور ہر میدان میں تم مظفر و منصور ر ہو گے۔کیونکہ یہ خدا کا وعدہ ہے جو اس نے اس آیت میں کیا ہے۔" اس پُر مسرت و کامیاب جلسہ سالانہ کا اختتام حضور پر نور کی ہمیشہ یاد رہنے والی مندرجہ ذیل پر اثر نصائح پر ہوا۔اب جلسہ ختم ہو تا ہے اور احباب اپنے گھروں کو جائیں گے۔انہیں احمدیت کی ترقی