سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 24 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 24

۲۴۔جھنڈوں سے اونچال را تار ہے۔اللَّهُمَّ مِيْنَ - اَللَّهُمَّ أَمِيْنَ اللَّهُمَّ مِيْنَ - رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ( روئیداد جلسه خلافت جو بلی) خلافت جوبلی کی خوشی میں منارۃ المسیح پر چراغاں کیا گیا۔۲۸۔دسمبر ۱۹۳۹ء کو تمام جماعتیں اپنی اپنی قیام گاہ سے جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہو ئیں۔ہر جماعت نے اپنا جھنڈا اٹھا رکھا تھا۔جس پر جماعت کا نام اور مختلف دعائیہ فقرات لکھے ہوئے تھے اور عجیب جذ بہ وارفتگی کے ساتھ در کمین کے اشعار وغیرہ پڑھتے ہوئے جلسہ گاہ میں اپنی اپنی جگہ پر بیٹھتے گئے۔ایسے جھنڈوں کی تعداد قریباً ڈیڑھ سو تھی۔دس بج کر پچاس منٹ پر جان جلسہ ، رونق قادیان حضرت خلیفہ المسیح سٹیج پر تشریف لائے۔حاضرین کی کثرت اور اشتیاق کے پیش نظر سنج پر لگا ہوا شامیانہ اُتار دیا گیا تادور و نزدیک بیٹھے ہوئے احباب بآسانی زیارت کر سکیں۔حضرت صوفی غلام محمد صاحب مبلغ ماریشس کو اس مبارک تاریخی جلسہ میں تلاوت کلام پاک اور جناب حافظ شفیق احمد صاحب کو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی دعائیہ نظم آمین کے اشعار پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔اس کے بعد حضور کی خدمت میں ایڈریسز پیش کئے گئے۔اس با برکت تقریب پر مندرجہ ذیل ایڈریسز پیش کئے گئے۔ا۔حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال- صد را انجمن احمدیہ ۲۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب۔جماعتہائے ہندوستان ۳۔جناب پروفیسر عطاء الرحمن صاحب (انگریزی)۔جماعتہائے آسام ۴۔خان بهادر چوہدری ابو الهاشم خان صاحب (انگریزی)۔جماعتہائے بنگال ۵۔حضرت حکیم خلیل احمد صاحب (انگریزی)۔جماعتہائے صوبہ بہار۔حضرت قاضی محمد یوسف خان صاحب۔جماعتہائے صوبہ سرحد ے۔جناب میاں عبد المنان صاحب عمر احمدی طلبہ علی گڑھ۔جناب شیخ محمود احمد صاحب عرفانی۔آل انڈیا نیشنل لیگ ۹ مکرم چوہدری خلیل احمد صاحب ناصر۔مجلس خدام الاحمدیہ ۱۰۔مسٹر غلام حسین صاحب افریقن (سواحیلی)۔جماعتہائے مشرقی افریقہ۔مکرم حاجی جنود اللہ صاحب آف ترکستان)۔جماعتہائے چینی ترکستان ۱۲۔السید عبد العزیز د مشقی (عربی)۔جماعتہائے بلاد عربیہ