سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 233
۲۳۳ اسلام کے متعلق جو برطانیہ کی ذمہ داری ہے وہ ہماری قوم کے اعلیٰ ترین اخلاقی فرائض میں سے ہے۔میں نے اپنی زندگی کے بہت سے سال مسلمانوں میں رہ کر گزارے ہیں۔وہ رواداری اور مہمان نوازی اور سخاوت جو مسلمان اسلام اور عیسائیت میں ایک مجانست ہے۔اسلام عیسائیت کی روایات کو قدر اور عزت کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس سے دونوں مذاہب میں ایک مضبوط اتحاد پیدا ہو جانا چاہئے۔اگر چہ میں خود عیسائی ہوں لیکن پھر بھی میں اسلامی روح کو جس نے ترقی اور تہذیب کے پھیلانے میں بڑی مدد دی ہے قدرو منزلت کی نظر سے دیکھتا ہوں۔" آنریبل پیٹرسن۔سی۔ایس۔آئی۔سہی۔آئی ای Honourable Peterson کتاب ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل کے ارسال کا بہت بہت شکریہ۔مجھے ابھی تک اس کے ختم کرنے کی فرصت نہیں ملی۔امید ہے چند دنوں میں ختم کرلوں گا۔لیکن جس قدر میں نے پڑھا ہے اس سے ضرور اس قدر ظا ہر ہوتا ہے کہ یہ تصنیف جودہ گتھی کے سُلجھانے کے لئے ایک دلچسپ اور قابل قدر کوشش ہے۔مسلمانوں کا نقطہ نظر اس میں بہت وضاحت سے پیش کیا گیا ہے۔امید ہے کہ میں آپ سے جلد ملوں گا۔لارڈ یسم (Lord Hailsham) ” میں آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے مجھے وہ کتاب ارسال کی جس میں سائن رپورٹ کے متعلق مسلمانوں کی رائے درج ہے۔میں اس بات کی اہمیت کو سمجھتا ہوں کہ سائمن رپورٹ کو خالی الذہن ہو کر پڑھنا بہت ضروری ہے اور اسے ناحق ہدف ملامت بنانا اور غیر معقول مطالبات پیش کرنا درست نہیں۔اس لئے مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہے کہ مجھے اس کے متعلق ہندوستان کے ایک ذمہ دار طبقہ کی رائے پڑھنے کا موقع ملا ہے۔" برطانیہ کا مشہور ترین اخبار ٹائمز آف لندن ( Times of London ) مورخہ ۲۰۔نومبر ۱۹۳۰ء کے نمبر میں فیڈرل آئیڈیل (Federal Ideal) کے عنوان کے ماتحت ایک نوٹ کے دوران لکھتا ہے کہ :۔