سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 232
۲۳۲ میں یہ کتاب سر جیمز آر انز سابق چیف جسٹس جنوبی افریقہ کو بھیجوں گا اور اگر اجازت دیں تو میں ان سے درخواست کروں گا کہ وہ اخبار ( کیپ ٹائمز کے ایڈیٹر کو اس کا دیباچہ شائع کرنے پر آمادہ کریں۔جنوبی افریقہ میں یہودیوں کا بڑا اثر ہے اور ریاستہائے متحدہ کے یہودیوں کے علاوہ دوسرے درجہ پر صیہون فنڈ میں چندہ دینے والے ہیں کے یہودی ہیں۔یہی صوبہ جاتی تحریک انہیں مسلمانوں کا دشمن بنائے ہوئے ہے۔یورپین لوگ خاص کر انگریز مسلمانوں کے حق میں ہیں اس لئے میرا جی چاہتا ہے کہ اخبار (کیپ ٹائمز) ہر ہولی نس کی اس تصنیف کا دیباچہ شائع کرے۔سر جان کر (Sir John Kerr) کتاب ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل کی ایک جلدار سال فرمانے کے لئے میں آپ کا بہت مشکور ہوں اور میں اسے بہت دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں۔" لارڈ ڈارلنگ (Lord Darling) " لارڈ ڈارلنگ امام مسجد لندن کی طرف سے مسئلہ ہند کے متعلق کتاب پا کر بہت مشکور ہیں۔انہیں یقین ہے کہ اس کتاب سے انہیں بہت سی کار آمد معلومات اور تنقید ملے گی۔" سر جیمز واکر (Sir Games Walker) " مجھے ایک جلد ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل، مصنفہ جناب امام جماعت احمدیہ ملی ہے۔میں اس کے لئے آپ کا بہت مشکور ہوں۔میں نے اس کے بعض بتہ جستہ مقامات دیکھے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ یہ تصنیف قابل دید ہو گی۔" میجر آر ای - فشری - بی ای (Major R۔E۔Fisher) " آپ نے از راہ کرم مجھے مسئلہ ہند پر امام جماعت احمدیہ کی تصنیف کردہ کتاب ارسال فرمائی۔اس کا شکریہ مجھ پر واجب ہے۔میں اسے بڑی دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں۔مجھے ہندوستان اور دوسرے ممالک میں جو تجارب حاصل ہوئے ہیں ان کی بناء پر آپ کے مقاصد سے ہمدردی ہے۔بطور ممبر انڈین ایمپائرز سوسائٹی Indian Empire Society کے میں یقیناً ہمیشہ اس بات کا حامی رہوں گا کہ