سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 228
۲۲۸ پہلی روشنی سے بہت زیادہ روشن ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی مشیت کا اظہار کر دیتی ہے۔پس اپنے کینہ اور بغض سے خدا تعالیٰ کی رحمت کو غضب سے نہ بدلو اور اس کے فضل کو اس کے قہر میں تبدیل نہ کرو کہ وہ ضدی اور ہٹ دھرم اور سچائی کے منکر کو نفرت کی نگہ سے دیکھتا ہے۔" (صفحه ۴۳) یہ کتاب کل اٹھارہ ابواب پر مشتمل ہے۔اس میں اس وقت کے تمام اہم اور ضروری مضامین پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔بعض عناوین درج ذیل ہیں۔کیا ہندوستان آزادی کا مستحق ہے؟ اگر ہے تو کس حد تک؟ کیا ہندو مسلم اختلاف کی موجودگی میں آزادی دی جاسکتی ہے ؟ ہندوستان کی دو ہری مشکلات انگلستان سے سمجھوتہ اور اقلیتوں کے سوال کا حل ہندوؤں کے آئندہ ارادے اقلیتوں کے متعلق ہندوستان کا سیاسی آئین ہندوستان میں اتحادی حکومت جداگانہ انتخاب اور مختلف اقوام کا حق نیابت۔فرنچائز اور عورتوں کی نمائندگی، عدالت، ملازمتیں ، مرکزی حکومت قانون سیاسی قانون ساز مجالس حکومت اور صوبہ جات کا تعلق ریاست ہائے ہند۔مالی امور کے متعلق بعض اصولی ہدایات بیان فرما ئیں لیکن کمال سادگی سے فرمایا :۔میں نے مالی امور کے متعلق کچھ نہیں لکھا اور نہ اس مضمون کی مجھے اس قدر واقفیت ہے لیکن اپنے اس معرکتہ الاراء مضمون کے آخر پر آپ نے نہایت دلسوزی اور غم خواری سے فرمایا۔نفسانیت عارضی معاملات میں بھی بری ہے لیکن وہ فیصلے جن کا اثر شاید سینکڑوں ہزاروں سال تک قائم رہنا ہے اور اربوں انسانوں پر پڑتا ہے ان پر پہنچتے وقت ذاتی رنجشوں یا دنیوی فوائد کی خواہش کو اپنے اوپر غالب آنے دینا ایک بہت بڑا ظلم ہے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کی نیتوں کو صاف اور ارادوں کو بلند اور عقلوں کو تیز کرے۔اور اس اجتماع کے نتیجہ میں ہونے والے فیصلوں کو ہندوستان اور انگلستان اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان رشتہ اتحاد کے پیدا کرنے کا موجب بنائے۔تاکہ ہم سب خدا تعالیٰ کی ذمہ داریوں سے بھی اور اپنے ہمعصروں اور اپنی آئندہ نسلوں کی ذمہ داریوں سے بھی عزت کے ساتھ سبکدوش ہوں اور تا اس وقت کہ ہم اس دنیا سے جدا ہوں دنیا اس وقت سے جب کہ ہم اس میں آئے تھے نیکی محبت اور یگانگت میں ایک