سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 73
۷۳ احمدیت یعنی حقیقی اسلام : ویلے مذہبی کانفرنس میں اسلام کی برتری و حقانیت کے متعلق حضور نے جو معرکتہ الآراء مضمون تیار فرمایا وہ " AHMADIYYA OR TRUE ISLAM " (احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔اس مضمون میں اسلام کی بنیادی تعلیمات ان کی حکمت و فلسفہ بڑے دلنشیں انداز اور مدلل طریق پر بیان کیا گیا ہے۔اس کتاب پر کوئی تفصیلی بیان تو بیاں درج نہیں کیا جا سکتا۔مندرجہ ذیل عناوین ہی جن پر اس کتاب میں بحث کی گئی ہے اس کی قدر و قیمت اور اہمیت کو واضح کرنے کے لیے کافی ہیں۔ا پہلا مقصد - خدا تعالیٰ کے متعلق اسلام کی تعلیم ۲- دوسرا مقصد : اخلاق اخلاق کی تعریف - اخلاق قلب و جوارح اخلاق کی مثالیں۔اخلاق کے مدارج - اخلاق حسنہ کے حصول اور اخلاق سینہ سے بچنے کے سات ذرائع۔-۳- تیرا مقصد تمدن - تمدن کے متعلق اسلام کی تعلیم - مسائل نکاح، عام شہریت کے اصول - تیامی کے متعلق احکام لین دین کے معاملات کا نفرنسوں۔مجلسوں کے آداب - حکومت اور رعایا کے متعلق احکام - حقوق و فرائض حکومت اسلامی - رعایا کے فرائض - آجر اور اجیر کے تعلقات۔حکومتوں کے آپس کے تعلقات۔مذہبی تعلقات ۴- چوتھا مقصد - حالات بعد الموت حضور نے اپنے مضمون میں بین الاقوامی تعلقات کے متعلق اسلامی تعلیم بیان کرتے ہوئے فرمایا: وَإِنْ طَائِفَتَنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِنْ بَغَتْ إِحْدُهُمَا عَلَى الأخرى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تفى إِلَى أَمْرِ اللهِ فَإِن فَاءَتْ فَاصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَاَقْسِطُوا إِنَّ اللهَ يُحِبُّ المُقْسِطِينَ۔(الحجرات : ١٠ ) اس آیت میں بین الا قوامی صلح کے قیام کے لیے مندرجہ ذیل لطیف گر بتاتے ہیں :- سب سے اول جب دو قوموں میں لڑائی اور فساد کے آثار ہوں معا دوسری قومیں بجائے ایک یا دوسری کی طرف داری کرنے کے ان دونوں کو نوٹس دیں کہ وہ قوموں کی پنچایت سے