سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 360 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 360

تک سے دریغ نہیں۔وہ محبت اور اخلاص کے جذبہ کاملہ سے چاہتے ہیں کہ سب کچھ میاں تک کہ اپنے عیال کی زندگی بسر کرنے کی ضروری چیزیں بھی اسی راہ میں فدا کر دیں۔ان کی روح محبت ، جوش اور ستی سے ان کی طاقت سے زیادہ قدم بڑھانے کی تعلیم دے رہی ہے اور مہردم اور ہر آن خدمت میں لگے ہوتے ہیں، لیکن یہ نہایت درجہ کی بے رحمی ہے۔کہ ایسے جاں نثار پر وہ سارے فوق الطاقت بوجھ ڈال دیتے جائیں جن کو اُٹھانا ایک گروہ کا کام ہے " " اسے مخلصین جماعت آپ ہی تو وہ گروہ ہیں جنہیں مل جل کر دین اسلام کے سب بوجھ اُٹھانے کی خدمت سونپی گئی اور آپ ہی اربوں انسانوں کا وہ رُوحانی خلاصہ ہیں جنہیں یہ عظیم الشان سعادت نصیب ہوئی۔پس اس راہ میں نہ تھیں نہ ماندہ ہوں بلکہ اپنی خوش بختی اور سعادت سمجھتے ہوئے اپنی اپنی توفیق اور استقطاعت کے مطابق دین اسلام کی خدمت سے حصہ پائیں۔وقفت جدید بھی اسی کارخانہ کی ایک شاخ ہے اور آپ کی قربانیوں کا انتظار کر رہی ہے۔“ ماہنامہ خالد اپریل ۱۹۶۶ ه )