سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 334
۳۳۴ اول درجہ کے تابعین شامل تھے۔مہاجرین الی اللہ شامل تھے۔۔۔۔۔۔اس وقت تقویٰ اور نیکی کا عجیب ماحول تھا جس رنگ میں وہاں چندے دیئے جاتے تھے وہ ایک ایسا منظر ہے کہ شاذو نادر ہی تاریخ میں ایسے مناظر آیا کرتے ہیں۔کئی کئی مہینوں کی تنخواہیں انجمن کے غریب کا رکن دیا کرتے تھے۔آج بھی یہ مناظر ساری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور احمدیت کی برکت سے بڑے حسین نقوش ظاہر ہو رہے ہیں، لیکن ان کا آغا نہ قادیان سے ہوا ہے۔۔------- اور تحریک جدید نے اس مالی قربانی کی رغبت پیدا کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اسے ہم کسی صورت بھی نظر اندازہ نہیں کر سکتے۔) خطبه جمعه ۲۵ اکتوبر ) چند ایمان افروز مثالیں : چند مخلصین کے اخلاص کی مثالیں ذیل میں پیش کی جاتی ہیں مگر ایسے لوگ جنہوں نے غیر معمول مشکل حالات میں نہایت اخلاص سے شاندار قربانیاں پیش کیں جنہیں خدا تعالیٰ ہی جانتا ہے ان کا شمار کسی طرح بھی مکن نہیں ہے۔ایک دوست نے حضور کی خدمت میں لکھا :- پچھلے سال اور اس سال میں سخت مالی مشکلات میں مبتلا رہا ہوں اور ہوں۔پہلے ارادہ کیا تھا کہ اس سال نہیں روپے حضور کی خدمت میں پیش کر کے باقی کی اس شرط پر معافی چاہوں گا کہ اگر بقایا ادا کر سکا تو بہتر ورنہ حضور معافی دے دیں۔مگر حضور کا خطبہ پڑھ کر اسی وقت سے میں نے مصمم ارادہ کرلیا کہ اگر مجھے گھر کا تمام سامان فروخت کرنا پڑے تو کر دوں گا۔مگر حضور کے ارشاد کی تعمیل ضرور کروں گا ؟ ایک اور مخلص نے تحریر کیا۔الفضل در نومبر لة۔۔۔۔۔۔اب جو حضور کے پاک کلمات پہنچے تو بدن میں آگ سی لگ گئی۔روح بے چین ہو گئی۔پیارے آقا ! اس ماہ میں مقروض بھی ہوں تاہم اپنا وعدہ حضور کے قدموں میں ڈال رہا ہوں اگر چہ یہ حقیر رقم ہے مگر قبولیت پر ممکن ہے میری عاقبت بخیر ہو؟ الفضل در نومبر له ) ایک اور فدائی نے کہا : 台糖 خاکسار نے حضور سے ملت کی درخواست کی جو منظور ہو چکی ہے مگر میرے دل خت نے کہا کہ آخری تاریخ سے پہلے ہی چندہ داخل کرنا ضروری ہے اس لیے میں نے زیور فروست