سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 317
۳۱۷ کھٹکھٹائیں اور چار پائیوں پر پڑے پڑے خدا تعالیٰ کا عرش ہلائیں تاکہ کامیابی فتح مندی آتے۔پھر وہ جو ان پڑھ ہیں اور نہ صرف ان پڑھ ہیں بلکہ کند ذہن ہیں اور اپنی اپنی جگہ گڑھ رہے ہیں کہ کاش ہم بھی عالم ہوتے۔کاش ہمارا بھی ذہن رسا ہوتا اور ہم بھی تبلیغ دین کے لیے نکلتے ان سے میں کہتا ہوں کہ ان کا بھی خدا ہے جو اعلی درجہ کی عبارت آرائیوں کو نہیں دیکھتا۔اعلیٰ تقریروں کو نہیں دیکھتا بلکہ دل کو دیکھتا ہے وہ اپنے سیدھے سادھے طریق سے دُعا کریں۔خدا تعالیٰ ان کی دُعائنے گا اور ان کی الفضل و دسمبر ) جلسه سالانه ۱۳ء کے خطاب میں جو بعد میں انقلاب حقیقی" کے نام سے شائع ہوا۔حضور نے مدد کریگا مندرجہ ذیل پانچ مزید مطالبات پیش فرمائے۔بیسواں مطالبہ : " اپنی جائیداد میں سے عورتوں کو ان کا شرعی حصہ ادا کریں " اکیسواں مطالبہ : " عورتوں کے حقوق اور احساسات کا خیال رکھیں " بائیسواں مطالبہ :- ہر احمدی پورا پورا این ہوگا اور کسی کی امانت میں خیانت نہیں کر یگا " تیسوال مطالبه :- " مخلوق خدا کی خدمت کرو " چوبیسواں مطالبہ : " ہر احمدی کو اپنے دل میں یہ اقرار کرنا چاہیئے کہ آئندہ وہ اپنا کوئی مقدمہ جس کے متعلق گورنمنٹ مجبور نہیں کرتی کہ اسے سرکاری عدالت میں لے جایا جائے۔اپنے عدالتی بورڈ اور اپنے قاضی سے شریعت کے مطابق اس کا فیصلہ کرائے گا اور جو بھی وہ فیصلہ کریگا اسے شرح صدر کے ساتھ قبول کریگا۔" تحریک جدید کے مطالبات ہماری امنگوں بھری اُبھرتی ہوئی جماعت کے لیے ایک مہینہ تھی جس سے جماعت کے جذبہ قربانی اور ایمان ویقین میں اتنا اضافہ ہو گیا کہ اس تحریک کے بعد پیش کی جانیوالی