سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 316
خود کیا کریں اور اس طرح ثابت کریں کہ اپنے ہاتھ سے کام کرنا وہ عار نہیں سمجھتے۔شغل کے طور پر لوہار، انجار اور معمار کے کام بھی مفید ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے کام کیا کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔یہ تربیت ثواب اور رعب کے لحاظ سے بھی بہت مفید چیز ہے۔جو لوگ یہ دیکھیں گے کہ ان کے بڑے بڑے بھی مٹی ڈھونا اور مشقت کے کام کرنا عار نہیں سمجھتے۔ان پر خاص اثر ہوگا " ) الفضل ۹ - دسمبر ۱۹۳۳ته سترھواں مطالبہ : " جو لوگ بے کار ہیں وہ بے کار نہ رہیں اگر وہ اپنے وطنوں سے باہر نہیں جاتے تو چھوٹے سے چھوٹا جو کام بھی انہیں مل سکے وہ کر لیں۔اخباریں اور کتابیں ہی بیچنے لگ جائیں۔۔۔۔۔۔۔غرض کوئی شخص بے کار نہ رہے" (الفضل و دسمبر شاہ ) - ۱۹۳۴ اٹھارہواں مطالبہ : قادیان میں مکان بنانے کی کوشش کریں۔۔جوں جوں قادیان میں احمدیوں کی آبادی بڑھے گی ہمارا مرکزہ ترقی کرے گا۔۔۔۔کیا کو الفضل وردسمبر ( انیسواں مطالبہ : " دنیوی سامان خواہ کسقدر کئے جائیں آخر دنیوی سامان ہی ہیں اور ہماری ترقی کا انحصار ان پر نہیں بلکہ ہماری ترقی خُدائی سامان کے ذریعہ ہوگی اور یہ خانہ اگر چہ سب سے اہم ہے مگر اسے میں نے آخر میں رکھا اور وہ دُعا کا خانہ ہے۔وہ لوگ جو ان مطالبات میں شریک نہ ہو سکیں اور ان کے مطابق کام نہ کر سکیں وہ خاص طور پر دعا کریں کہ جو لوگ کام کر سکتے ہیں خدا تعالیٰ انہیں کام کرنے کی توفیق دے اور ان کے کاموں میں برکت ڈالے۔۔۔۔۔پس وہ لولے لنگڑے اور اپا ہے جو دوسروں کے کھلانے سے کھاتے ہیں۔جو دوسروں کی امداد سے پیشاب پاخانہ کرتے ہیں اور وہ بیمار اور مریض جوچارپائیوں پر پڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ کاش ہمیں بھی طاقت ہوتی اور ہمیں بھی صحت ہوتی تو ہم بھی اس وقت دین کی خدمت کرتے۔ان سے میں کہتا ہوں کہ ان کے لیے بھی خدا تعالیٰ نے دین کی خدمت کرنے کا موقعہ پیدا کر دیا ہے وہ اپنی دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا دروازہ