سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 311 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 311

سے با اثر لوگوں کو تبلیغ کی جائے تو احمدیت کی اشاعت میں خاص مدد مل سکتی ہے کس کس جگہ کے لوگوں کی کس کس جگہ کے احمدیوں سے رشتہ داریاں ہیں کہ ان کو بھیج کر وہاں تبلیغ کرائی جاتے۔وغیرہ وغیرہ۔پانچ آدمی جو سائیکلوں پر جائیں گے مولوی فاضل یا انٹرنس پاس ہونے چاہئیں۔تین سال کے لیے وہ اپنے آپ کو وقف کریں گے۔پندرہ روپیہ ماہوار ان کو دیا جائے گا تبلیغ کا کام ان کا اصل فرض نہیں ہو گا۔اصل فرض تبلیغ کیلئے میدان تلاش کرنا ہوگا۔وہ تبلیغی نقشے بنائیں گے۔گویا جس طرح گورنمنٹ سروے (SURVEY) کرواتی ہے۔وہ تبلیغی نقطہ نگاہ سے پنجاب کا سروے کریں گے۔ان کی تنخواہ اور سائیکلوں وغیرہ کی مرمت کا خرچ ملا کر سو روپیہ ماہوار ہوگا۔اور اس طرح کل رقم جس کا مطالبہ ہے ۲۷ ہزار بنتی ہے۔مگر اس میں سے اہزار کی فوری ضرورت ہے ؟ ساتواں مطالبہ :۔۱۹۳۴ الفضل ۲۹ نومبر ۹۳ة ) اس مطالبہ کے متعلق حضور نے فرمایا : تبلیغ کی وسعت کے لیے ایک نیا سلسلہ مبلغین کا ہونا چاہیئے۔اور وہ یہی ہے کہ سرکاری ملازمین تین ماہ کی چھٹیاں لے کر اپنے آپ کو پیش کریں۔تاکہ ان کو وہاں بھیج دیا جائے جہاں ان کی ملازمت کا واسطہ اور تعلق نہ ہو۔- ----- ایسے اصحاب کا فرض ہوگا کہ جس طرح مل کا نہ تحریک کے وقت ہوا۔وہ اپنا خرچ آپ برداشت کریں۔ہم اس بات کو مد نظر رکھیں گے کہ انہیں اتنی دور نہ بھیجا جاتے کہ ان کے لیے سفر کے اخراجات برداشت کرنے مشکل ہوں اور اگر کسی کو کسی دُور جگہ بھیجا گیا تو کس قدر بوجھ اخراجات سفر کا سلسلہ برداشت کرلے گا۔اور باقی اخراجات کھانے پینے پہننے کے وہ خود برداشت کریں۔ان کو کوئی تنخواہ نہ دی جائے گی نہ کوئی کرایہ۔سوائے اس کے جسے بہت دُور بھیجا جاتے ؟ الفضل 9 دسمبر ۹۳) آٹھواں مطالبہ :- آٹھواں مطالبہ یہ ہے کہ " ایسے نوجوان اپنے آپ کو پیش کریں جو تین سال کے لیے اپنی زندگیاں وقف کریں ؟ ) الفضل ۹؍ دسمبر ۱۹۳۳)